30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتح القدیر میں ہے: الصغیرۃ بغیر اذنھا والبالغۃ باذنھا [1](صغیرہ کا نکاح بغیر اجازت اور بالغہ کا اجازت سے کرے۔ ت)ہدایہ میں ہے:
|
وقال زفررحمہ اﷲ تعالٰی لایجوز،واذا اذنت المرأۃ للرجل ان یزوجھا من نفسہ فعقد بحضرۃ شاھدین جاز وقال زفروالشافعی رحمہما اﷲ تعالٰی لایجوز اھ۔[2] ۱اقول: وبہ ظھر ان مافی ردالمحتار من نفاذخمس صور بالاتفاق وھی التی لافضولی فیھا من جانب،فانما اراد الاتفاق من ائمتنا الثلٰثۃ لاجمیع الائمۃ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیھم اجمعین۔ |
امام زفر رحمہ الله تعالٰی نے فرمایا: یہ جائز نہیں۔اور جب کسی عورت نے کسی مرد کو اپنے ساتھ نکاح کی اجازت دے دی تو اس مر دنے اگر دوگواہوں کی موجودگی میں اس سے نکاح کر لیا تو جائز ہے۔اور امام زفر اور شافعی رحمہما الله تعالٰی نے فرمایا ناجائز ہے اھ(ت) اقول(میں کہتا ہوں)اس سے واضح ہواکہ ان پانچ صورتوں کے بارے میں جن میں سے کسی جانب سے خود نکاح کرنے والافضولی نہ بنے،ردالمحتار کا"بالاتفاق"کہنا اس سے ان کی مراد صرف امام ابوحنیفہ،ا مام یوسف اور امام محمد رحمہم الله تعالٰی کاا تفاق ہے تمام ائمہ کرام رحمہم الله تعالٰی کا اتفاق مراد نہیں ہے۔(ت) |
پس ان صورتوں میں اس کی تنہا عبارت قائم مقام عبارتین ایجاب وقبول ہوجائے گی اور عبارت دیگر کی حاجت نہ ہوگی۔
ہدایہ میں ہے:
|
اذا تولی طرفیہ فقولہ زوجت یتضمن الشطرین ولایحتاج الی القبول[3]۔ |
جب یہ شخص نکاح کی دونوں طرفوں کا ولی ہو تو اس کا یہ کہنا کہ میں نے نکاح کرلیا،ایجاب وقبول دونوں طرفوں کو شامل ہوگا اور اب قبول کہنے کی ضرورت نہیں،نکاح کرلیا یا نکاح کردیا کہے دونوں طرح جائز ہے۔(ت) |
عام ازیں کہ یہ شخص وہ لفظ ادا کرے جن میں خود اصیل ہے مثلًا"تزوجت"یا وہ جس میں ولی یا وکیل ہے جیسے"زوجت"خلافا للامام شیخ الامام بکر خواھر زادہ فی الثانی(امام شیخ الاسلام بکر خواہر زادہ کا دوسرے یعنی"نکاح کردیا"کہنے میں خلاف ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع