دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 11 | فتاوی رضویہ جلد ۱۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۱

 

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

 

کتابُ النّکاح

(نکاح کا بیان)

 

مسئلہ ١: جس شادی میں رقص اور باجا وغیرہ ممنوعات شرعیہ ہوں وہاں نکاح ہوجاتا ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

اس میں شك نہیں کہ یہ ناچ اور اکثر باجے شرعًا حرام ہیں اور ان کے دیکھنے سننے کا مرتکب فاسق وگنہگار،مگر کفر نہیں کہ نکاح ہی نہ ہو،شرع مطہر میں نکاح صرف اس سے ہوجاتا ہے کہ مرد وزن ایجاب وقبول کریں اور دو گواہ سُنتے سمجھتے ہوں،باقی اس کا کسی ممنوع شرعی پر مشتمل نہ ہونا شرط نہیں۔شیطان کے طرق اغوا سے ایك بدتر طریقہ یہ بھی ہے کہ آدمی کو حسنات کے حیلہ سے ہلاك کرتا ہے۔امر بالمعروف ونھی عن المنکر عمدہ تمغائے مسلمانی ہے۔اس نیك کام میں بہت لوگ حدود خداوندی کا خیال نہیں رکھتے اور تشدد وتعصب کو یہاں تك نباہتے ہیں کہ ان کا گناہ ان جاہلوں کے گناہ سے بدر جہا زائد ہوجاتا ہے جن کے لیے یہ ناصح مشفق بنے تھے،اور یہ بلاحضراتِ وہابیہ میں بہت ہے ذرا ذراسی بات کو کفر،شرک،بدعتِ ضلالت مخل اصل ایمان کہہ دیتے ہیں اور مطلق پاس ولحاظ اسلام ومسلمین دل میں نہیں لاتے۔اسی طرح یہ قائل بھی اور وں کو ناچ گانے سے روکتاتھا اور خود اس سے اشد گناہ یعنی شریعت مطہرہ پر افتراء کیا معہذا اس پر لازم کہ اہل ہند اکثر عوام مسلمین مرد وزن کو معاذ الله زانی وزانیہ اور ان کی اوالاد کو ولدالزنا ٹھہرائے حالانکہ حق سبحٰنہ و  تعالٰی فرماتا ہے:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن