30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بماعلیہ الاکثر کما فی العقود الدریۃ و غیرہا، وثالثًا : بقوۃ دلیلہ کما یظھر بمراجعۃالتبیین وغیرہ ۔ورابعا:ان فرض تساوی القولین من جھۃ الترجیح فیترجح ھذا بانہ قول ابی یوسف کما عرف ذٰلك فی رسم المفتی ۔وخامسًا : بانہ الاحوط فان فیہ الخروج عن العھدۃ بیقین، و سادسًا : بانہ الا نفع للفقراء وقد علم ان للعلماء بذٰلك اعتناءً عظیمًا فی الزکوٰۃ والاوقاف ھذا ماظہرلیِ فانظر ماذا ترٰی، واﷲتعالٰی اعلم۔ |
ہو تا ہے جس پر اکثریت ہو جیساکہ عقودالدریہ وغیرہ میں ہے۔ ثالثًا: اس کی دلیل قوی ہونے کی وجہ سے جیسا کہ تبیین وغیرہ کے مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے۔رابعًا : اگر جہت ترجیح کی وجہ سے دونوں ااقوال میں مساوات فرض کر لیں تب بھی یہی قول ترجیح پاجائے گا کیونکہ یہ امام ابو یوسف کا قول ہے جیسا کہ رسم المفتی میں معلوم ہوچکا ۔ خامسًا : احوط یہی ہےکیونکہ اس صورت میں ذمہ داری سے بالیقین نکلا جاسکتا ہے، سادسًا : یہ فقراء کیلئے زیادہ سُود مند ہے اور یہ معلوم ہے کہ علماءِ زکوٰۃ و اوقاف میں اس کا بہت زیادہ اہتمام کرتے ہیں مجھ پر تو یہی واضح ہوا ، آپ کی کیا رائے ہے، واﷲتعالٰی اعلم۔(ت) |
رہی صورتِ ثالثہ یعنی ہلاک، اس میں بالاتفاق کم یا بہت جس قدر تلف ہو بحساب اربعہ متناسبہ اُتنے کی زکوٰۃ ساقط ہوگی اور جتنا باقی رہے اگر چہ نصاب سے بھی کم، اُتنے کی زکوٰۃ باقی، مثلًادوسوبیس۲۲۰درہم شرعی کا مالك تھا حولان حول کے بعد ٥ درہم واجب الادا ہُوئے، ابھی نہ دئے تھے کہ ۴۰ درہم ہلاك ہوگئے تو اب نیم درہم ساقط اور ۴ واجب کہ ۲۰ تو عفو تھے جن کے مقابل زکوٰۃ سے کُچھ نہ تھا وُہ تو بیکار گئے، نصاب میں سے صرف بیس۲۰گھٹے، وہ نصاب کی عشر ہیں تو زکوٰۃ کا بھی دسواں حصّہ یعنی آدھا درہم ساقط ہوگا باقی باقی، یا یُوں دیکھ لیا کہ نصاب سے ۲۰ ہلاك ہوئے ہیں ان کا(۴۰/۱ )نیم درہم ہے اُسی قدر ساقط ہوگیا ، یا یُوں خیال کرلیا کہ ایك سواسّی ۱۸۰ باقی ہیں ان کا(۴۰/۱) ساڑھے چار ہیں اسی قدر واجب رہا، تینوں کا حاصل ایك ہے ،اور اگر صورت مذکورہ میں ۲۱ درہم ضائع ہو ئے ہیں تو زکٰوۃ سے درہم کا صرف بیسواں حصہ کہ کل واجب کا نصفِ عشر عشر یعنی (۲۰۰ /۱) ہے ساقط ہو گا باقی (۲۱/۱۹)واجب کہ نصاب سے فقط ایك درہم ہلاك ہوا ہے یہ نصاب کا(۲۰۰/۱)تھا، اور اگر ( ۲۱۹ ) تلف ہُوئے تو درہم کا فقط( ۲۰/۱)٠ دینا آئے گا باقی ساقط کہ اسی حساب سے حصّہ نصاب باقی ہے وعلی ھذا القیاس۔ درمختار میں ہے:
|
لا شئ فی عفو ولا فی ھالك بعد وجوبھا تعلقھا با لعین لا بالذمۃ وان ھلك بعضہ سقط حظہ ویصرف |
عفو میں کوئی شَے لازم نہیں، وجوبِ زکوٰۃ کے بعد ہلاك ہوجانے والے مال پر زکوٰۃ نہیں کیونکہ زکوٰۃ کا تعلق اس مال سے تھا نہ کہ ذمہ کے ساتھ ، اور اگر تھوڑا ہلاک |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع