30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مگرامام ابویوسف رحمہ اﷲتعالٰی کے نزدیك بعض کا تصدق مطلقًا مثل استہلاك ہے کہ کسی نیت سے ہو اصلًا زکوٰۃ سے کچھ نہ گھٹے گا، تو صورتِ مذکورہ میں اگر چہ سو روپیہ خیرات کردے زکوٰۃ کے پانچ درہم بدستور واجب رہے، یہ مذہب زیادہ قوی و مقبول و شایانِ قبول ہے۔
|
اقول: فقد اعتمد عامۃالمتون کالوقایۃ۱، و ۲النقایۃ و۳الکنز و ۴الصلاح ، و۵ المنتقی و۶التنویرو غیرھا حتی لم یتعرض کثیر منھم لخلافہ اصلا و اقرتھم علیہ الشروح ۷کذخیرۃ العقبیٰ و۸البر جندی و ۹تبیین الحقائق و۱۰الایضاح و ۱۱مجمع الانھر، و۱۲الدر المختار و غیرھا وقدمہ ۱۳قاضی خان وابراھیم الحلبی فی متنہ وھما لایقد مان الا الاظھر الاشھر الارجح کما نصا علیہ فی خطب الکتابین وکذا قدمہ فی ۱۴الخلاصۃ ومعلوم ان التقدیم یشعر بالاختیار کما فی کتاب الشرکۃمن العنایۃ والنھر والدر المختار واخر دلیلہ فی ۱۵الھدایہ وھولایؤخرالادلیل ما ھو المختار عندہ لیکون جوابًامن دلیل ما تقدم واقرہ علی ھذا اشارۃ ۱۶المحقق فی الفتح وکذا ذکر ۱۷الزیلعی فی التبیین دلیل القولین وشید دلیل ابی یوسف واجاب عن دلیل محمدونسب فی الایضاح والملتقی والدرالمختار الخلاف لمحمد وھو تضعیف لہ کماعرف من محاوراتھم واقر الدر علی ذٰلك ۱۸الشامی وقواہ ببعض ماذکرنا ھنا وھو صنیع الملتقی و |
اقول:اکثر متون نے اسی پر اعتماد کیا ہے مثلًا ۱وقایہ،۲ نقایہ، ۳کنز،۴اصلاح،۵منتقی،۶تنویروغیرہ، حتیّٰ کہ اکثریت نے اس میں کسی قسم کے اختلاف کا تذکرہ تك نہیں کیا اور شروحات نے بھی انھیں کے قول کو ثابت رکھا ہے مثلًا ۷ذخیرۃ العقبی، ۸برجندی،۹ تبیین الحقائق،۱۰ایضاح،۱۱مجمع الانہر اور۱۲درمختار وغیرہ۔ ۱۳قاضی خان اور ابراھیم حلبی نے اپنے متن میں اسے مقدم رکھا ہے اور وُہ دونوں حضرات اظہر، اشہر اور ارجح قول کو ہی مقدم ذکر کرتے ہیں جیسا کہ اُنھوں نے اپنی کتب کے خطبہ میں اس پر تصریح کی ہے ،اور ۱۴خلاصہ میں بھی اسے مقدم رکھا اور یہ مسلّمہ ہے کہ تقدیم مختار ہونے پر دال ہے جیسا کہ عنایہ، نہر اور درمختار کی کتاب الشرکت میں ہے، اور ۱۵ہدایہ میں اس قول کی دلیل کو مؤخربیان کیا ہے اور وہ مختار قول کی دلیل ہی کو موخر ذکر کرتے ہیں تاکہ ما قبل دلیل کا جواب بن سکے۔ ۱۶محقق علی الاطلاق نے بھی فتح القدیرمیں اسی کو اشارۃًثابت رکھا ہے، اسی طرح ۱۷زیلعی نے تبیین میں دونوں اقوال کی دلیل بیان کی اور امام ابو یوسف کی دلیل کو مضبوط کرتے ہُوئے امام محمد کی دلیل کا رَد کیا،ایضاح، ملتقی اور درمختار میں کہا کہ اس میں امام محمدکو اختلاف ہے اور وہ اس قول کے ضعیف ہونے پر دال ہے جیسا کہ محاوراتِ فقہاء سے واضح ہے، امام شامی نے در کے قول کو اسی طرح ثابت رکھا اور بعض |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع