دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

چوری ہوگئی یا زر و زیور کسی کو قرض و رعایت دے دیا وُہ مکر گیا اور گواہ نہیں یا مر گیا اور ترکہ نہیں یا مال کسی فقیر پر دین تھا مدیون محتاج کو ابراکر دیا کہ یہ بھی حکم ہلاك میں ہے۔

اب صورتِ اُولیٰ یعنی استہلاك میں جس قدر زکوٰۃ سال تمام پر واجب ہو لی تھی اُس میں سے ایك حبّہ نہ گھٹے گا یہاں تك کہ اگر سارا مال صرف کردے اور بالکل نا دار محض ہوجائے تاہم قرضِ زکوٰۃ بدستورہے، سراجیہ ونہایہ وغیرہما میں ہے:

لواستھلك النصاب لا یسقط۔ [1]

اگر نصاب کو کسی نے ہلاك کر دیا تو زکوٰۃ ساقط نہ ہو گی(ت)

نہرالفائق وحاشیہ طحطاوی میں ہے:

لو وھب النصاب لغنی بعد الوجوب ضمن الواجب وھواصح الروایتین۔ [2]

اگر کسی نے نصاب کسی غنی کو وجوب کے بعد ہبہ کر دیا تو وُہ واجب (مقدار)کا ضامن ہوگا اور یہی دونوں روایات میں اصح ہے۔(ت)

محیط سرخسی وعالمگیریہ میں ہے:

فی روایۃ الجامع یضمن قدرالزکوٰۃ وھوالاصح۔ [3]

روایۃالجامع میں ہے کہ مقدار زکوٰۃکا ضامن ہوگا اور یہی اصح(ت)

اور صورتِ ثانیہ یعنی تصدّق میں اگر نذر یا کفارے یا کسی اور صدقہ واجبہ کی نیت کی تو بالاتفاق اس کا حکم بھی مثلِ استہلاك ہے یعنی زکوٰۃ سے کچھ ساقط نہ ہوگا جو دیااور باقی رہا سب کی زکوٰۃ لازم آئیگی۔ درمختار میں ہے :

اذانوی نذرًااوواجبًا آخریصح ویضمن الزکوٰۃ۔[4]

جب کسی نے نذر کی نیّت کر لی یا کسی اور واجب کی تو صحیح ہے مگر زکوٰۃ کی ضمانت دینا ہو گی۔ (ت)

 


 

 



[1] فتاویٰ سراجیہ کتاب الزکوٰۃ مطبع منشی نو لکشور لکھنؤ ص ۲۵

[2] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الزکوٰۃ دارالمعرفۃبیروت ۱/۳۹۵

[3] فتاویٰ ہندیۃ کتاب الزکوٰۃ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۱/۱۷۱

[4] درمختار کتاب الزکٰوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/۳۰٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن