30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٣٣ تولے کی زکوٰۃ واجب ہوگی۔ ہاں اگر اس کے پاس مثلًا ایك نصاب بکریوں اور ایك دراہم کی تھی اس نے دراہم کی زکوٰۃ ادا کردی اور اُن کے عوض اور بکریاں لیں، ان نئی بکریوں کےلئے آج سے سال شمار کیا جائے گا اگلی بکریوں میں ضم نہ کریں گے کہ آخر یہ اُسی روپے کے بدل میں جس کی زکوٰۃ اس سال کی بابت ادا ہوچکی اب اگر انھیں نصابِ شاۃ میں ملاتے ہیں تو ایك مال پر ایك سال میں دو٢ بار زکوٰۃ لازم آئی جاتی ہے اور یہ جائز نہیں۔ تنویر الابصار ودرمختار میں ہے:
|
المستفاد ولوبھبۃ [1] (اوشراء میراث او وصیّۃ اھ ش[2] )وسط الحول یضم الی نصاب من جنسہ ٣[3] (مالم یمنع منہ مانع ھو الثنی المنفی بقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ولا ثنی فی الصدقۃ اھ ش٤[4]) فیزکیہ بحول الاصل ولوادی زکوٰۃنقدہ ثم اشتری بہ سائمہ لاتضم [5] (الیٰ سائمۃ عندہ من جنس السائمۃ التی اشتراھابذٰلك النقد المزکی ای لا یزکیہا عند تمام حول السائمۃ الاصلیۃ عند الامام للمانع المذکور اھ ش [6] )اھ بالتلخیص وفی ش ایضا احد النقدین یضم الی الاٰخرو عروض التجارۃ الی النقدین للجنسیۃ باعتبار |
سال کے وسط میں جو بھی حاصل شدہ ہو خواہ بصورت ہبہ ہو (یا شراء یا میراث یا وصیّت کی صورت میں ہو اھ ش )اسے ہم جنس نصاب میں شامل کیا جائیگا بشرطیکہ اس میں کوئی مانع نہ ہو اور وہ تکرارِ زکوٰۃ ہے جس کی نفی سرورِعالم صلی اﷲتعالی علیہ وسلم نے ان الفاظ میں فرمائی کہ صدقہ میں تکرار نہیں اھ ش )تو حول اصل کی زکوٰۃ ادا کی جائے گی، اگر کسی نے نقدی کی زکوٰۃاد ا کی پھر اس نے سائمہ جانور خریدا تو وُہ اسے نہ ملائے (اصلی سائمہ کے ساتھ ) جن کو اس نے اس نقدی سے خریدا تھا جس کی زکوٰۃادا کردی گئی یعنی امام کے نزدیك مانع مذکور کی وجہ سے حول سائمہ اصلیہ کے اختتام پر مذکورہ سائمہ پر زکوٰۃ نہیں ہوگی اھ ش )اھ بالتلخیص، ش میں یہ بھی ہے کہ دونو ں نقدیں (سونے اور چاندی ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع