30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیش نظرجلد میں شامل رسالہ البدورالاجلۃ فی امورالاھلۃ، اس کی شرح نورالادلۃ للبدور الاجلۃ اور اس کے حاشیہ رفع العلۃ من نورالادلۃ میں تقدم وتاخراور عدم ترتیب کی وجہ سے خاصا اُلجھاؤ تھا جس کی بناء پر اس سے استفادہ بہت دشوارتھا، موجودہ ایڈیشن میں متن، شرح اور متعلقہ حاشیہ کوانتہائی حسن ترتیب کے ساتھ باہم مربوط کردیاگیا چنانچہ اب اس سے بآسانی استفادہ کیاجاسکتاہے، نیز رسالہ النیرۃ الوضیۃ شرح الجوھرۃ المضیۃ مع حاشیۃ الطرۃ الرضیۃ جوکہ پہلے فتاوی رضویہ میں شامل نہ تھا، موضوع کی مناسبت سے شامل اشاعت کردیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس جلد میں شامل رسائل کے مندرجات کی مفصل فہرست راقم نے افادہ قارئین کے لیے تیار کردی ہے متعددضمنی مسائل وفوائد کے علاوہ اس جلد میں مندرجہ ذیل سات عنوانات زیربحث لائے ہیں:
(١) کتاب الزکوٰۃ
(٢) کتاب الصوم
(٣) باب فی رؤیۃ الہلال
(٤) باب القضاء والکفارۃ
(٥) باب الفدیہ
(٦) کتاب الحج
(٧) باب الجنایات فی الحج
مندرجہ بالا عنوانات کے علاوہ انتہائی دقیق اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پرمشتمل
مندرجہ ذیل سولہ رسائل بھی اس جلد میں شامل ہیں:
(١) تجلی المشکٰوۃ لانارۃ اسئلۃ
الزکٰوۃ (١٣٠٧ھ)
ہرقسم کے مال کی زکوٰۃ کے حساب لگانے، اداکرنے کے اوقات اور مصارف کابیان
(٢) اعزالاکتناہ فی ردصدقۃ مانع
الزکٰوۃ (١٣٠٩ھ)
صاحب نصاب زکوٰۃ ادانہ کرے اور دیگرصدقات وخیرات کرے یاذمہ میں فرائض ہوں اور
نوافل اداکرے تو یہ مقبول نہیں۔
(٣) رادع التعسف عن الامام ابی
یُوسف (١٣١٨ھ)
حضرت امام ابویوسف رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ کی جانب ایک مسئلہ کوغلط منسوب کردیاگیا اس
رسالہ میں اس کاجواب دیاگیاہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع