دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

وعدم التاخیر انما معناہ کما نصواعلیہ وافدتم انتم ھو الا تیان فی اول اوقات الامکان فالتقیید بعدم التاخیر عاما تغییر لا تفسیر و یظھر لی ان قضیۃ الدلیل ایضا تخالفہ فان العلماء کا لاما م فقیہ النفس والامام المحقق علی الاطلاق والامام حسین بن محمد السمعانی صاحب خزانۃ المفتین والعلامۃ برھان الدین ابی بکربن ابراھیم الحسینی صاحب جواھر الا خلاطی وغیرھم رحمھم اﷲتعالےٰ ذکر وا تعلیل تفرقۃ محمد با یجاب الزکوٰۃعلی الفور و الحج متراخیابان الزکوٰۃ حق الفقراء فیأثم بتاخیر حقھم[1] بخلاف الحج فانہ خالص حق المولیٰ سبحانہ وتعالٰی وانت تعلم ان حق العبد بعد وجوب الداء والتمکن منہ لا یتا خر اصلا الا تری ان الاجل اذاحل فمطل الغنی ظلم وان قل، وکذا ماحقق المولی المحقق حیث اطلق من ان مع النص قرینۃ الفوروھو الشرع لدفع حاجۃ الفقراء وھی معجلۃ یدل علی الفور الحقیقی ولایتفاوت التسویف بعام و اعوام فی عدم حصول المقصود علی وجہ التمام لا جرم ان قال فی مجمع الانہر بعد ذکرہ الفتوی علی فوریۃ الزکوٰۃ

اس کا معنٰی جیسا کہ فقہاء نے تصریح کی اور آپ خود افادہ کر چکے ہو کہ اوّل اوقاتِ امکان میں بجا لا نا ہے لہٰذا عدمِ تاخیر کو سال کے ساتھ مقید کرنا تغییر(بدل دینا ) ہے تفسیر نہیں ، اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ معاملہ دلیل بھی اس کی مخالفت کر رہا ہے کیونکہ علماء مثلًاامام فقیہ النفس ،امام محقق علی الاطلاق ،امام حسین بن محمد سمعانی صاحبِ خزانۃ مفتین اورعلّامہ برہان الدین ابو بکر بن ابراھیم الحسینی صاحب جواھرالاخلاطی وغیرہم رحمہم اﷲتعالےٰ نے امام محمد کے زکوۃ کو فی الفوراور حج کو علی التراخی لازم قراردینے کی علّتوں میں فرق کرتے ہوئے کہاکہ زکوٰۃ فقراء کا حق ہے تو ان کے حق میں تاخیر کی وجہ سے وُہ شخص گنہگار ہوگا بخلاف حج کے کہ وہ خالصۃًاﷲ سبحانہ وتعالٰی کا حق ہے، اور آپ جانتے ہیں کہ حق عبد وجودِ قدرت اور وجوبِ ادا کے بعد بالکل متأخر نہیں ہوتا، کیا آپ نے نہیں دیکھا جب قرض کی ادائیگی کا وقتِ مقررہ آجائے تو غنی کا ڈھیل و تاخیر کرنا ظلم ہوتا ہے اگر چہ وُہ تاخیر تھوڑی ہی کیوں نہ ہو ، اور اسی طرح مولی محقق نے تحقیق کرتے ہو ئے کہا کہ نص میں قرینہ فور ہے کہ زکوٰۃ حاجتِ فقراء کو دور کرنے کے لئے ہے اور اس میں تعجیل ہے جو فورِ حقیقی پر دال ہے،اب کامل طور پر مقصد کے عدم حصول میں سال یا متعدد سالوں کے اعتبار سے کوئی تفاوت نہیں ہوگاخصوصًا جبکہ مجمع الانہر میں فوریتِ زکوٰۃ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا فتوی فورِزکوٰۃ

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ ادارۃالطباعۃالمصریۃمصر ٢/١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن