دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

کیا کہنا اس پر وعدہ عــــہ۱ شفاعت ہے۔

مسئلہ: یہاں ہر عمل صالح پچاس ہزار تك مضاعف ہوتا ہے لہذا عبادات میں جہد لازم، شب بیداری رہے، کھانے پینے کی تقلیل رکھے، قرآن مجید کا کم سے کم ایك ختم تو یہاں اور حطیم عــــہ۲ کعبہ معظمہ میں کرلے۔

مسئلہ: نظر حجرہ منورہ وقبہ معطرہ کی طرف عبادت ہے جیسے کعبہ کی طرف، تو خشوع وادب کے ساتھ اس کی کثرت کرے۔

مسئلہ: پنچگانہ نماز کے بعد حضور میں حاضر ہو کر صلوٰۃ وسلام عرض کیاکرے۔

مسئلہ: جب محاذات گنبد اقدس میں گزارے اگر چہ بیرون مسجد اگر چہ بیرون مدینہ جہاں سے قبہ کریمہ نظر آئے بے ٹھہرے اور صلوٰۃ وسلام عرض کئے نہ گزرے کہ ترك ادب ہے۔

مسئلہ: ترك جماعت ہر جگہ بُرا ہے مگر یہاں سخت محرومی، والعیاذ باﷲ، حدیث عــــہ۳ میں ہے: جس سے چالیس

عــــہ۱: حضور پرنور صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میرا جو امتی مدینہ کی شدت وسختی پر صبر کرے گا میں قیامت کے روز اس کا شفیع ہوں گا [1](رواہ مسلم عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ)اور پر ظاہر کہ روزہ میں شدت ومحنت پر صبر ہوتا ہے خصوصًا بلاد گرم میں خصوصًاجبکہ موسم گرماہو، خود حدیث میں آیا:ا لصوم نصف الصبر  [2]روزہ آدھا صبر ہے۔

فائدہ جلیلہ: جن چیزوں پر وعدہ شفاعت فرمایا گیا جیسے یہ حدیث یا حدیث زیارت شریفہ یا حدیث موت فی المدینہ یا حدیث سوال وسیلہ وغیرہا وہ بحمد الله حسن خاتمہ کی بشارت جمیلہ ہیں کہ یہاں وعدہ شفاعت ہے اور وعدہ حضور وعدہ رب غفور، اِنَّ اللہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیۡعَادَ ﴿٪۳۱﴾[3](بیشك الله وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ ت)اور کافر کی شفاعت محال، تو لاجرم بشارت فرماتے ہیں کہ سختی مدینہ پر صابر اور حضور پر نور کا زائر اور مدینہ طیبہ میں مرنے والا اور حضور کے لیے سوال وسیلہ کرنے والا ایمان پر خاتمہ پائے گا والحمد لله رب لعالمین اللہم ارزقنا آمین ۱۲ منہ

عــــہ۲: کعبہ معظمہ سے جو متصل جانب شمال جو ایك چھوٹی سی دیوار قوسی شکل پر ہے اس کے اندر کی زمین کو حطیم کہتے ہیں ا س کا بڑا ٹکڑا بنائے ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام میں  داخل کعبہ تھا قریش نے تنگی خرچ کے سبب بنائے جدید میں خارج کردیا ۱۲منہ

عــــہ۳:رواہ الامام احمد فی مسند ہ بسند صحیح عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

اسے امام احمد نے بسندصحیح اپنی مسند میں انس بن مالك رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے والحمد لله رب العٰلمین (ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم        باب الترغیب فی سکنی المدینۃ الخ    قدیمی کتب خانہ کراچی    ۱ /۴۴۴

[2]  مسند احمد بن حنبل حدیث رجل من بنی سلیم دارالفکر بیروت۴ /۲۶۰

[3] القرآن       ۱۳ /۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن