30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یسئلك الشفاعۃ فاشفع لہ وللمسلمین۔
فقیر اپنے مسلمان بھائیوں سے عاجزانہ درخواست کرتاہے جوصاحب اس رسالہ پر واقف ہوں اورالله عزجلالہ حاضری روضہ اقدس عطا فرمائے ان الفاظ کو عرض کرکے ثواب جزیل پائیں اور نالائق ننگِ خلائق کو ممنون احسان بنائیں، الله تعالٰی تمھیں دونوں جہان میں جزائے خیر بخشے۔ آمین!
بعدہ ایك گز شرعی اپنے دہنے ہاتھ یعنی مشرق کی جانب ہٹ کر مقابل چہرہ انور حضرت صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ کھڑا ہو کر عرض کر:السلام علیك یا خلیفۃ رسول اﷲ۔ السلام علیك یا وزیر رسول اﷲ ۔ السلام علیك یا صاحب رسول اﷲ فی الغار ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، [1]۔
پھر اس قدر ہٹ کر روبروئے جناب فاروق اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ قیام کرکے کہہ:السلام علیك یا امیر المومنین۔ السلام علیك یا متمم الاربعین۔ السلام علیك یا عزالاسلام والمسلمین ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، [2]۔
پھر بقدر نصف گز شرعی کے پلٹ آ، او رصدیق وفاروق کے درمیان کھڑا ہو کر عرض کر:السلام علیك یا صاحبی رسول اﷲ۔ السلام علیك یا خلیفتی رسول اﷲ۔ السلام علیك یا وزیری رسول اﷲ ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، [3]۔
ان سب حاضریوں میں بہ جہد تام دعا کرے کہ محل قبول ہے۔پھر منبر اطہر کے قریب آکر دعا کرے،
پھر روضہ منورہ میں یعنی جو جگہ منبر انور وروضہ مطہرہ کے ہے اور اسے حدیث میں جنت کی کیاری فرمایا آکر دو رکعت نفل پڑھے اور دعا کرے ۔
|
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ) عِبَادِکُمْ وَ اِمَآئِکُمْ ؕ [4] |
اپنے لائق غلاموں اور کنیزوں کا ۔ (ت) |
دیکھو الله تعالیٰ نے ہمارے غلاموں کو ہمارا عبد فرمایا اگر چہ ہمیں اپنے غلام کو یاعبدی نہ کہنا چاہئے، کہ تواضح کے خلاف ہے حدیث میں اس کی ممانعت آئی نہ یہ کہ غلام بھی اپنے آپ کو آقا کا عبد نہ کہے ۱۲ منہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع