30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی سمت سے آ، کہ وہ جناب مزارِپر انوار میں رو بقبلہ جلوہ فرما ہیں جب تو اس سمت سے حاضر ہو گا حضور کی نگاہ بیکس پناہ تیری طرف ہوگی اور یہ امر تیرے لیے دو جہاں میں بس ہے۔
پھر زیر قندیل میخ سیمیں کے محاذی جودیوار حجرہ مقدسہ میں چہرہ انور کے مقابل مرکوز ہے پہنچ کر پشت بہ قبلہ دست بستہ مثل نماز کھڑا ہو عــــہ۱ کہ کتب معتمدہ [1] میں اس معنی کی تصریح ہے اور زنہار جالی شریف کے بوسہ ومس سے دور رہ کہ خلاف ادب ہے، اب نہایت ہیبت و وقارکے ساتھ مجر اوتسلیم بجالا بہ آواز حزیں وصورت درد آگیں و دل شرمناك و جگر صد چاک، معتدل آوازسے نہ نہایت نرم وپست نہ بہت بلند وسخت عرض کر:السلام علیك ایھا النبی ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، السلام علیك یا رسول اﷲ، السلام علیك یا خیر خلق اﷲ، السلام علیك یا شفیع المذنبین، السلام علیك وعلٰی اٰلك واصحابك اجمعین [2]۔
جہاں تك ممکن ہو اور زبان یاری دے اور ملال وکسل نہ ہو۔صلوٰۃ وسلام کی کثرت کر۔ حضور سے اپنے اور اپنے والدین ومشائخ واحباب تمام اہل اسلام کے لیے شفاعت مانگ۔ بار بار عرض کر:اسئلك الشفاعۃ یا رسول اﷲ [3]۔ پھر کسی نے عرض سلام کی وصیت کی توبجالا ، عرض کر:السلام علیك یا رسول اﷲ من عبدك عــــہ ۲ وابن عبدك احمد رضا بن نقی علی
عــــہ۱: مثل اختیار شرح مختار وفتاویٰ عالمگیری ولباب وشرح لباب وغیرہا ۱۲ منہ
عــــہ۲: اطلاقِ عبدبمعنیٰ غلام قطعا جائز وشائع اور قرآن وحدیث میں واقع ، فقیر غفرالله تعالیٰ نے اپنی کتاب "البارق الشارقۃ علٰی مارقۃ المشارقۃ"میں اس کی تحقیق مشبع لکھی اور اپنے رسالہ "مجیر معظم شرح قصیدہ اکسیر اعظم "(۱۳۰۲ھ) میں بھی قدرے توضیح، اور گیارہ احادیث پر قناعت کی۔ یہاں اسی قدر کافی کہ رب الارباب عز جلالہ قرآن عظیم میں فرماتا ہے:
|
وَ اَنۡکِحُوا الْاَیٰمٰی مِنۡکُمْ وَ الصّٰلِحِیۡنَ مِنْ |
نکاح کردو اپنوں میں ان کا جو بے نکاح ہوں اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع