دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

زنہارزنہار اس مسجد مقدس میں کوئی حرف چلا کر نہ کہے۔ یقین جان کہ وہ جناب عہ۱ مراز ا عطر وانور میں بحیات ظاہری ،دنیاوی، حقیقی ویسے ہی زندہ ہیں جیسے پیش از وفات تھے[1]۔ موت ان کی ایك امر آنی تھی، اور انتقال ان کا صرف نظر عوام سے چھپ جانا۔

ائمہ دین فرماتے ہیں حضور صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم ہمارے ایك ایك قول عــــہ۲ وفعل بلکہ دل کے خطروں عــــہ۳  پر مطلع ہیں [2]۔اب اگر جماعت قائم ہو شریك ہو جائے کہ اس میں تحیۃ المسجد بھی ادا ہوجائے گی ورنہ اگر غلبہ شوق اجازت دے تو دورکعت تحیۃ المسجد وشکرانہ حاضری صرف سورہ کافرون واخلاص سے بہت تخفیف کے ساتھ مگر بہ مراعاتِ سنن، مصلائے رسول الله صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم میں جہاں اب وسط مسجد میں محراب بنی ہے اور وہاں میسر نہ آئے تو حتی الوسع اس کے نزدیك ادا کرے۔ بعدہ سجدہ شکر میں گرے اور دعامانگے کہ الہٰی! اپنے حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ادب نصیب فرما۔

اب وہ وقت آیا کہ منہ اس کا مثل دل کے اس شباك پا ك کی طرف ہو گیا جو الله تعالیٰ کے محبوب عظیم الشان کی آرام گاہ رفیع المکان ہے صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم ، گردن جھکائے، آنکھیں نیچی کئے، لرزتا، کانپتا، بید کی طرح تھرتھراتا، ندامت گناہ سے عرق شرم میں ڈوبا، قدم بڑھا۔ خضوع ووقار وخشوع وانکساری کا کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کر ،سواسجدہ عبادت کے جو بات ادب واجلال میں اکمل ہو بجالا، حضور والا کے پائیں یعنی شرق

عــــہ۱: اس نفیس مقام پر کتاب مستطاب جواہر البیان شریف میں وہ نفحات جاں افروز ونفخاتِ دشمن سوزہیں جن کی شرح میں فقیر نے کتاب "سلطنت المصطفی فی ملکوت کل الوریٰ"تحریرکی، جسے ان حقائق کی تفصیل دیکھنی منظور ہو اس کی طرف رجوع کرے ان شاء الله تعالیٰ حق کا رنگ رچا ملے گا اور باطل کا سر لچا،ذٰلك من فضل اﷲ علینا و علی الناس ولکن اکثر الناس لا یشکرون ۱۲ منہ

عــــہ۲:علامہ علی قاری نے فرمایاحضور سے کچھ پوشیدہ نہیں وہ تیرے تمام افعال واحوال وکوچ ومقام سے آگاہ ہیں [3]۱۲منہ

عــــہ۳: امام علامہ محدث شہاب الدین احمد قسطلانی شارح بخاری نے مواہب لدنیہ اور علامہ ابن الحاج مکی محمد عبدری نے مدخل میں اور ان کے ماسوا اور اکابر علماء نے اس معنیٰ کی تصریح فرمائی ۱۲ منہ غفرلہ 


 

 



[1] شرح مواہب زرقانی        المقصد العاشر    مطبعہ عامرہ مصر    ۸ /۳۴۸

[2] المدخل   فصل فی زیارۃ القبور    دارالکتاب العربی بیروت    ۱ /۲۵۲

[3] مسلك متقسط مع ارشادالساری    باب زیارۃ سید المرسلین            ص۳۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن