دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مکروہ ہے، روز یازدہم بعد نماز  ظہر امام کا خطبہ سن کر متوجہ رمی ہو، ان ایام میں رمی جمرہ اولیٰ سے شروع کرے جو مزدلفہ کی طرف مسجد خیف سے قریب ہے، راہ مکہ کی طرف سے آکر چڑھائی پر چڑھے کہ یہ جگہ نسبت جمرۃ العقبہ کے بلندہے رو بہ کعبہ بطور مذکور سات کنکریاں مار کرجمرہ سے قدرے آگے بڑھے، مستقبل قبلہ ہاتھ دعامیں یوں اٹھا کر ہتھلیاں رو بہ قبلہ رہیں حضور قلب سے حمد و درود ودعا واستغفار میں بقدر قراء ت یا سورہ بقرہ یا کم سے کم بمقدار بست آیت مشغول رہے۔

آگے جمرہ وسطی ہے وہاں بھی ایساہی کرے پھر جمرہ عقبہ ہے  یہاں رمی کرکے نہ ٹھہرے معًا پلٹ آئے، پلٹتے میں دعا کرے، شب دواز دہم یہیں اپنی فرودگاہ پر گزارے۔ بارھویں تاریخ جمرات ثلاثہ کو بعد زوال اسی طریقے سے رمی کرے___ اب تابہ غروب آفتاب مختار ہے کہ جانب مکہ روانہ ہوا ور ایك دن اور ٹھہرے تو افضل ہے مگر بعد غروب چلاجانا معیوب ۔ پس اگر تیرھویں کو بھی ٹھہرا تو اسی طرح رمی جمرات کرکے متوجہ مکہ معظمہ ہو۔ جب وادی محصب  میں کہ  جنت المعلی کے قریب ہے، پہنچے ،سواری اترلے یا بے اترے کچھ دیر ٹھہر کر مشغول دعاہو، بہتر تویہ ہے کہ عشاء تك نمازیں یہیں پڑھے، نیند لے کر داخل مکہ معظمہ ہو۔ اب اپنے اور اپنے والدین ومشائخ واولیائے نعمت خصوصًا حضور سید المرسلین صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب وعترت علیہ وعلیہم الصلوٰۃ والتحیۃ کی طرف سے جتنے ہوسکیں عمرے کرتا رہے، جب عزم سفر ہو طواف وداع بے رمل وسعی واضطباع کرے، دو رکعت مطلوبہ پڑھے۔ پھر زمزم عــــہ پر آئے، پانی بہ طریق مذکور پئے، بدن پر ڈالے۔

عــــہ: قدرت ربانی کا صریح نمونہ اس مبارك کنویں میں ہے، چھوٹا ساکنواں ذرا سادَور، اور لاکھوں کا ہجوم، آٹھ پہر میں ایك دم کو پانی تھمنے نہیں پاتا۔ ہزاروں پیتے ہیں، ہزاروں وضو کرتے ہیں، ہزاروں نہار ہے ہیں، ہزاروں مشکیں شہر میں جا ری ہیں ایك غول سرکا دوسرا آیا  ہٹنے نہ پایا کہ تیسرا آیا، پھر کوئی بتادے کہ فلاں  وقت کنویں کا پانی کچھ کم کرگیا۔، والله برکت واے مصطفی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی برکت ہے۔ کوئی بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا کنواں فرض کیجئے اورایك دن میں پندرہ لاکھ،اٹھارہ لاکھ کا ہجوم اس پر آنے دیجئے، دم کے دم میں سن لیجئے گا کہ تلی میں خاك بھی نہ رہی، ایك بار صحابہ کرام رضوان الله تعالیٰ علیہم اجمعین کے زمانہ میں زمزم شریف میں ایك زنگی گر کر مرگیا، سب پانی کھینچنا تھا، تھك تھك گئے۔ شل ہوگئے بہزار مشکل قدرے گھٹا کہ دفعۃ حجرا سود کی طرف سے ایك موسلادھار پرنالہ اسی جوش سے گرا کہ آن کی آن میں پھر ویساہی کردیا۔ الله تعالیٰ کی بے شمار درودیں محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اورا ن کی آل پر۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن