30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فارغ ہوچکا ہے و ہ رمل وسعی کرے ورنہ اب دونوں بجا لائے۔ بعد طواف دورکعت مقام ابراہیم میں پڑھیں اس سے عورتیں بھی حلال ہوگئیں، بارھویں تك اس کی تاخیر روا۔ اس کے بعد بلا عذر مکروہ تحریمی موجب دم ۔
اب دسویں تاریخ نماز ظہر مکہ معظمہ میں پڑھ کر پھر منیٰ عــــہ۱ جائے، گیارھویں شب وہیں بسر کرے، نہ مکہ میں نہ راہ
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
ہم اوپر لکھ آئے کہ پہلے کرلینا چاہئے تو ایك نفل کے ساتھ کرلے اب یہ لوگ اگر پیشتر ان کاموں سے فارغ ہولئے تھے فبہا، آج حاجت نہ پڑے گی مگر جس نے نہ کئے خواہ قارن ہو یا مفرد یامتمتع، اسے اب کرنے چاہئیں، پر رمل اسی طواف میں مشروع ہے جس کے بعد سعی ہو تو جس نے ہنوز دونوں نہ کئے ہوں ہو توظاہر ہے کہ اس طواف کے ساتھ دونوں کرے گا اور جس نے سعی نہ کی اور رمل کرلیا وہ بھی اب دونوں کرے۔ سعی تویوں کہ باقی تھی اور رمل یوں کہ پہلا رمل جو طواف بے سعی میں واقع ہوا نامشروع تھا، اب بروجہ مشروع بجالائے اور جس نے سعی کرلی تھی رمل نہ کیا تھاوہ اب کچھ نہ کرے۔ سعی تو یوں کرچکا ہے اور رمل یو ں کہ کرتا ہے تو بے سعی واقع ہوگا اورسعی دوبارہ نہیں ہوسکتی ۱۲ منہ
عــــہ۴:طواف کا مل کے معنیٰ فصل واجبات میں گزرے ۱۲ منہ
(حاشیہ صفحہ ھذا)
عــــہ۱: قدرت الہیٰ کا ایك عجیب تماشا ہر کس وناکس نے منیٰ میں ان آنکھوں سے دیکھا ہے جس سے بحمد الله حقانیت اسلام ومعجزہ باہر ہ حضور سید الانام علیہ افضل الصلوٰۃ والسلام ظاہر ہو۔ منیٰ چند پہاڑوں کے درمیان ایك چھوٹی سی جگہ کا نام ہے جس کا عرض تو بہت ہی قلیل ہے اور طول دومیل، سارا رقبہ ایك مربع میل سے بھی کم سمجھئے، یہاں چار پانچ روز تمام حجاج کا ہجوم رہتا ہے پھر یوں نہیں جیسے نماز کی صفیں یا مجلس کی گنجائش بلکہ جس طرح شہروں میں بستے ہیں ہزار ہا خیمے، ڈیرے، قناتیں، پردے، ہر ایك اپنی اپنی جدا منزل میں،پھر اصل آبادی کی عمارتیں علاوہ۔ اور ہم اوپر لکھ آئے کہ کسی سال پندرہ لاکھ سے کم نہیں ہوتے، فقیر جس سال حاضرتھا اٹھارہ لاکھ کی مردم شماری سننے میں آئی۔ پھر کبھی نہ دیکھئے گا کہ منیٰ بھر گئی یا کسی وقت حاضرین سے تنگ ہوگئی۔ سب اہلے گہلے بہ فراغت پھیلتے، چلتے پھرتے، سوتے، بستے، کام کاج کرتے ہیں، یہ بحمد الله صریح تصدیق ہے اس حدیث کی کہ ارشاد ہوا : "منیٰ حاجیوں کے لیے ایسی پھیلتی ہے کہ جیسے ماں کا پیٹ بچہ کے لیے کہ جتنا بچہ بڑھتا جاتا ہے ماں کا پیٹ جگہ دیتاہے[1]۔"اشھدان الا سلام حق والکفر باطل والحمدﷲ رب العالمین ۱۲ منہ غفرلہ۔
[1] کنز العمال بحوالہ طس عن ابی الدرداء حدیث ۳۴۷۹۹ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۲ /۲۳۰،درمنثور واذکرواﷲ فی ایام معدودات کے تحت مذکور ہے منشورات آیۃ الله العظمی قم ایران ۱ /۲۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع