دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

یہ ہے کہ دعا کے بدلے سارا وقت درود وذکر وتلاوت قرآن میں گزارے کہ دعا والوں عــــہ۱ سے زیادہ پائے گا۔

غرض اسی حالت تضرع وزاری پرر ہے یہاں تك کہ سورج ڈوب جائے اور ایك جز ولطیف عــــہ۲ رات کا آجائے، اس سے پہلے کوچ منع ہے اور ایك ادب واجب الحفظ اس روز یہ ہے کہ الله تعالیٰ کے سچے وعدوں پر بھروسا کرکے یقین جانے کہ آج میں گناہوں سے ایسا پاك ہوگیا جیسا جس دن ماں کے پیٹ سے پیدا ہواتھا۔ اب کوشش کروں گا کہ آئندہ گناہ نہ ہو، او رجو داغ الله تعالیٰ نے بہ محض رحمت میری پیشانی سے دھویاہے پھر نہ لگے۔بعد تیقن غروب فورًا سکینہ ووقار کے ساتھ ہمراہ امام عــــہ۳ ، لبیك وتکبیر وذکر و درود میں مشغول مزدلفہ جائیں۔راہ میں وسعت ملے او رکسی کی ایذا نہ ہو تو سیر میں شتابی کریں۔ نما زمغرب وعشاء عرفات خواہ راہ میں نہ پڑھیں، جب مزدلفہ نظرآئے بشرط قدرت پیادہ ہوجائے اور نہاسکے تو بہتر ، یہاں جبل قزح کے قریب راہ سے بچ کر اتریں، اسباب اتارنے، اونٹ کھولنے سے پہلے وقت عشاء میں بعد اذان واقامت نما زمغرب بہ نیت ادا اور اس کے بعد بے تکبیر یا تکبیر کہہ کر بے فصل سنت ونفل معا عشاء پڑھ لیں، اس جمع میں جماعت شرط نہیں۔ صبح تك بقدر قدرت یاد خدا ودرود ودعامیں رہیں، جب صبح ہو نماز صبح اول وقت خوب تاریکی میں پڑھ کر مشعر الحرام میں آئیں، امام کے پیچھے رو بقبلہ ذکر ولبیك و درود ودعا میں جہد رکھیں۔ الله جل جلالہ سے بتضرع تمام حقوق العباد سے خلاصی مانگیں، یہاں سے سات کنکریاں اٹھا کر دھو کر رکھ لیں۔ جب خوب روشنی ہوجائے اور آفتاب قریب طلوع آئے ہمراہ امام لبیك وذکر میں مشغول منٰی کو چلیں، جب وادی محسر عــــہ۴ پہنچیں بقدر پانسو پنیتالیس گزشرعی کے سیر میں

عــــہ۱:یہ امر حدیثوں سے ثابت ہے جسے ان کا دیکھنا ہو جواہر البیان شریف مطالعہ کرے، خلاصہ ان کا یہ کہ حضور اقدس صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی الله تعالیٰ عنہ سے فرمایا: "اگر تو اپنی سب دعاؤں کے عوض مجھ پر درود بھیجا کرے گا تو الله تعالیٰ تیرے سب کام بنادے گا اور تیرے گناہ معاف فرمائے گا [1]۔"بیہقی کی حدیث میں ہے: "رب العزت جل جلالہ فرماتا ہے جو میرے ذکر کے سبب دعا کی فرصت نہ پائے اسے سب مانگنے والوں سے زیادہ دوں [2]۔"ترمذی کی حدیث میں ہے: "مولا تعالیٰ فرماتا ہے جسے تلاوت قرآن ،ذکر ودعا کی مہلت نہ دے اسے سب سائلوں سے افضل عطاکروں [3]۱۲ منہعــــہ۲: اس کے معنی ہم اوپر لکھ چکے کہ غروب آفتاب کا یقینی ہوجانا مرادہے پھردیر نہ کرے ۱۲ منہ  عــــہ۳:اوپر گزرا کہ ہمراہی امام سنت ہے اور اگر وہ وقت مسنون پر کوچ کرے اور معیت میں ا پنی یا غیر کی اذیت نہ ہو۱۲ منہ۔عــــہ۴:یہ منیٰ ومزدلفہ کے بیچ میں ایك نالہ ہے دونوں کی حدود سے خارج مزدلفہ سے منیٰ کو جاتے ہوئے بائیں ہاتھ کو جو پہاڑ پڑتا ہے اس کی چوٹی سے شروع ہو ا ہے ۵۴۵ گزطول رکھتا ہے یہاں آکر اصحاب الفیل ٹھہرے اور ان پر عذاب ابابیل اترا تھا اس لیے اس سے جلد گزرنا اور عذاب الہٰی سے پناہ مانگنا چاہئے ۱۲ منہ


 

 



[1] مشکوٰۃ المصابیح  باب الصلٰوۃ علی النبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم  فصل ثانی  مطبع مجتبائی دہلی     ص۸۶

[2] شعب ا لایمان     حدیث ۵۷۳  بیروت  ۱ /۴۱۳

[3] جامع الترمذی  ابواب فضائل القرآن امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۲/۱۱۶)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن