30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو ایك طواف نفل کے ساتھ کرلے، جب آفتاب نکل آئے سب منیٰ کوچلیں بشرط قوت پیادہ کہ جب تك مکہ پلٹ کر آئے گا ہر قدم پر سات کروڑ عــــہ۱ نیکیاں لکھی جائیں گی۔ سو ہزار کا لاکھ، سولاکھ کا کروڑ، سو کروڑ کا ارب، سو ارب کا کھرب، یہ نیکیاں تخمینًا عــــہ۲ اٹھتر کھرب چالیس ارب آتی ہیں اور خدا کا فضل اس نبی کے صدقے میں اس امت پر بہت ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم راہ میں لبیك و دعا ودرود وثنا کی کثرت کرے۔ منیٰ دیکھ کر دعا مانگے۔ وہاں شب باش ہوکر آج کی ظہر سے نویں کی صبح تك پانچ نمازیں پڑھے۔ یہ رات ذکر وعبادت میں جاگتا یا باطہارت سوتا گزارے۔ جب صبح ہو نماز مستحب وقت پڑھ کر لبیك وذکرمیں رہے یہاں تك کہ آفتاب "کوہ ثبیر"پر کہ مسجد الخیف شریف کے مقابل ہے چمکے۔ اب عرفات کو چلے قلب کو خیال غیر سے پاك کرنے میں جہد کامل کرے۔ راستہ کثرت لبیك وذکر ودرود وتوبہ واستغفار میں کاٹے۔ جب نگاہ جبل رحمت پر پڑے ان امور میں جہد تام کرے کہ ان شاء الله وقت قبول ہے۔ عرفات میں اس کوہ مبارك کے پاس یا جہاں جگہ ملے شارع عام سے بچ کر اترے۔ دوپہر تك تضرع وابتہال اور باخلاص نیت حسب استطاعت تصدق وخیرات وذکر ولبیك ودرود ودعا واستغفار وکلمہ توحید عــــہ۳ میں مشغول رہے، پھر زوال آفتاب سے کچھ پہلے نہائے کہ سنت موکدہ ہے یا وضو کرے اور قبل از زوال کھانے پینے ، وغیر ہما ضروریات سے فارغ ہولے کہ قلب کو کسی جانب تعلق نہ رہے۔ آج کے دن جیسے کہ حاجی کو روزہ مناسب نہیں کہ دعا میں ضعف نہ ہو، یوں پیٹ بھر کھانا سخت زہر ور، غفلت وکسل کا باعث ، تین روٹی بھوك والا
عــــہ۱: حدیث میں یوں ہے کہ پیادہ جانیوالے کو ہر قدم پر سات سو نیکیاں ملتی ہیں حرم کی نیکیوں سے [1]اور دوسری حدیث سے ثابت ہے کہ حرم کی ہر نیکی لاکھ نیکیوں کے برابرہے [2] تو سات سو کو لاکھ میں ضرب دینے سے سات کروڑ ہوئے ۱۲ منہ۔
عــــہ۲:عرفات مکہ معظمہ سے نو کوس گنی جاتی ہے آتے جاتے اٹھارہ کوس ہوئے ،ا ور فقیر نے تجربہ کیا کہ عرفی کوس ۱،۳/۵ ہوتا ہے تو تخمینًا ۲۸ میل سمجھو، ہر میل کے چار ہزار قدم، ۲۸ کو ۴۰۰۰ میں ضرب دینے سے ایك لاکھ بارہ ہزار قدم ہوئے انھیں سات کروڑ میں ضرب دیجیئے تو وہی ۷۸ کھرب ۴۰ ارب نیکیاں ہوتی ہیں، اور اگر عرفات کو مکہ معظمہ سے ۹ میل ہی رکھتے تو ۷۲ ہزار قدم ہوئے جن کی ۵۰ کھرب ۴۰ ارب نیکیاں یہ کیا تھوڑی ہیں، اور الله تعالیٰ کا فضل بہت بڑا ہے ۱۲ غفرلہ
عــــہ۳:یعنی لا الٰہ الا اﷲ وحدہ لا شریك لہ لہ الملك ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر وھو علی کل شیئ قدیر ۔حدیث میں فرمایا: بہتر وہ کلمہ جو آج عرفہ کے دن میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے فرمایا یہ ہے ۱۲ منہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع