30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تہلیل ،درود و دعا میں رہے کہ محل اجابت ہے پھر اترکر ذکر ودرود میں مشغول مروہ کو چلے۔ ان دونوں کے بیچ میں بائیں ہاتھ کو دیوار مسجد الحرام میں دو جگہ سبز علامتیں بنی ہیں جنھیں میلین ا خضرین کہتے ہیں، مرد پہلے میل سے دوڑنا شروع کریں مگر نہ حد سے زائد کسی کو ایذا دیتے۔ یہاں تك کہ دوسرے میل سے نکل جائیں۔ اتنے راستے کو "مسعیٰ"کہتے ہیں، عورتیں نہ دوڑیں۔ اس مابین میں دعا بجہد کرے میل دوم سے پھر آہستہ ہو لے یہاں تك کہ مروہ پر پہنچے یہاں گو کعبہ نظر نہیں آتا مگر استقبال کرکے جیسے صفا پر کیا تھا کرے۔ یہ ایك پھیرا ہوا۔ پھر صفا پر جائے اور مسعٰی میں دوڑے یہاں تك کہ ساتواں پھیرا مروہ پر ختم ہو۔ واضح ہو کہ عمرہ صرف انہی افعال طواف وسعی کا نام ہے۔ قارِن ومتمتع کے لیے یہی عمرہ عــــہ۱ ہوگیا۔
اور مفرد کے لیے طواف قدوم مگر قارن اسی طرح بہ نیت طواف قدوم ایك طواف وسعی اورکرے۔ اور وہ اور مفرد دونوں احرام میں رہیں۔ لیبك گویاں مقیم مکہ ہوں بخلاف متمتع کہ تنہا عمرہ والے کی طرح شروع سے بوسہ حجر لیتے ہی لبیك چھوڑدے اور طواف وسعی مذکور کے بعد حلق یا تقصیر کرکے احرام عــــہ۲ سے باہرآئے،
پھر چاہے تو ہشتم ذی الحجہ تك بے احرام رہے، مگر افضل یہ ہے کہ جلدا حرام حج باندھ لے اگر یہ خیال نہ ہو کہ دن زیادہ ہیں احرام کی قید یں مجھ سے نہ نبھیں گی۔
ایام اقامت میں یہ سب حجاج عــــہ۳ جس قدر ہوسکے نرا طواف بے سعی و رمل واضطباع کرتے رہیں اور ہر سات پھیروں پر مقام ابراہیم میں دو رکعت پڑھیں۔
ساتویں تاریخ بعد نماز ظہر مسجد الحرام شریف میں امام کا خطبہ سنے۔ آٹھویں تاریخ جس نے عــــہ۴ ابھی احرام نہ باندھا ہو باندھ لے۔ اور حج کے رمل عــــہ۵ وسعی پیشتر کرنا چاہے
عــــہ۱: اگر چہ انھوں نے ان افعال میں نیت عمرہ نہ کی ہو ۱۲ منہ
عــــہ۲: مگر جس متمتع نے سوق ہدی کیا ہو اسے قارن کی طرح احرام سے باہر آنا روانہیں ۱۲ منہ
عــــہ۳: یعنی یہ چند سطریں بیچ میں خاص متمتع کے بیان میں تھیں آگے پھر عام احکام ہیں جن میں قارن، متمتع مفرد سب شریك ۱۲منہ
عــــہ۴: اور وہ وہی متمتع ہوگا جو عمرہ کرکے احرام سے باہر آیا یا مکی جس نے ابھی حج کا احرام نہ کیا ۱۲ منہ
عــــہ۵: مفرد قارِن نے طواف قدوم میں جو رمل وسعی کی وہ حج کی تھی اب انھیں طواف زیارت میں فراغت رہے گی پر متمتع کے لیے طواف قدوم نہیں اور وہ رمل وسعی کہ اس نے کی تھی عمرہ کی تھی اس سے حج کی رمل وسعی ادا نہ ہوئی تواسے طواف زیارت میں کرنے ہوں گے لہذا اگر بخیال زحمت وقلت فرصت یہ بھی پیشتر فارغ ہولینا چاہے تو ایك نفلی طواف کے ساتھ ادا کرے ۱۲ منہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع