دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اور عورت بے اضطباع حجر اسود کی دہنی طرف رکن یمانی کی جانب سنگ مکرم کے قریب یوں کھڑا ہو کہ تمام پتھراپنے اپنے دستِ راست کی طرف رہے پھرطواف کی نیت کرکے کعبہ کو منہ کئے اپنی دہنی سمت چلے،جب سنگ اسود کے مقابل ہوا ور یہ بات ادنیٰ حرکت سے حاصل ہوجائے گی، کانوں تك ہاتھ اس طرح اٹھا کر کہ ہتھیلیاں جانب حجر رہیں،بسم الله والحمد لله والله اکبر والصلوٰۃ والسلام علی رسول الله کہے اور پھر حجر مطہر پر دونوں کف دست اور ان کے بیچ میں منہ رکھ کر یوں بوسہ لے کہ آواز عــــہ۱ نہ پیدا ہو۔ تین بار ایسا ہی کرے، اگر بے ایذا وکشمکش میسر آئے ورنہ ہاتھ یالکڑی سے مس کرکے انھیں چوم لے، او ریہ بھی نہ ہوسکے تو ہاتھوں سے اس کی طر ف اشارہ کرکے انھیں بوسہ دے لے، پھر درکعبہ کی طرف بڑھے، جب محاذات حجرسے گزر جائے سیدھا ہولے اور خانہ کعبہ کو اپنی طرف کرکے بے ایذا ومزاحمت مرد رمل کرتا (اور عورت بے رمل) چلے۔ طواف میں کعبہ سے جتنا پاس ہو بہتر ۔ مگر اتنا نہ کہ پشتہ دیوار پر جسم یا کپڑا لگے اور نزدیکی میں از دحام سے رمل نہ کر سکے تو دوری افضل ہے جب رکن یمانی پر آئے اسے دونوں ہاتھوں یا دہنے سے تبرکا چھوئے، نہ صرف بائیں سے اور چاہے تو بوسہ بھی دے او رنہ ہوسکے تو کچھ نہیں عــــہ۲ ، یہاں تك کہ حجر اسود تك آجائے۔ یہ ایك پھیرا ہوا، یوں ہی سات پھیرے کرے، مگر رمل تین پھیروں کے بعد نہیں، ختم طواف میں بھی حجر اسود پر بوسہ دے، پھر مقام ابراہیم میں آکر جہاں تك مر مر بچھا ہے دو رکعت طواف پڑھے بشرطیکہ وقت مکروہ نہ ہو ورنہ تاخیر کرے، اس کے بعد دعا مانگے۔ پھر ملتزم میں آئے کہ اس پارہ دیور کانام ہے جو درمیان حجرا سود ودرکعبہ کے ہے، یہاں قریب حجرملتزم سے لپٹے اور اپنا سینہ، پیٹ، دہنا ر خسارہ کبھی بایاں کبھی تمام منہ اس پر رکھے۔ دونوں ہاتھ سرسے بلند کرکے دیوار پر پھیلائے یا دہنا دروازے اور بایاں حجر کی طرف او ردعا کرے۔ پھر زمزم پر آئے۔ ہو سکے تو خود ایك ڈول کھینچے ورنہ کسی سے لے کر آبِ مطہر رو بکعبہ تین سانسوں میں ہر بار بسم الله سے شروع، الحمد پر ختم کرتا خوب پیٹ بھر کر پیے۔ باقی بدن پر ڈال لے۔ پیتے وقت دعا کرے کہ قبول ہے۔ کنویں کے اندر بھی نظر کرے کہ دافع نفاق ہے، اب اگر کوئی عذر مثل استراحت وغیرہ نہ ہو تو صفا مروہ میں سعی کے لیے پھر حجر اسود کو بطور مذکور چومے۔ او رنہ ہوسکے تو فقط اس کی طرف منہ کرکے فورًا باب صفا سے جانب صفا روانہ ہو، دروازے سے بایاں پاؤں پہلے نکالے اور داہنا پہلے جوتے میں ڈالے پھر صفا کی سیڑھی پر چڑھے کہ کعبہ نظر آئے، روبکعبہ ہو کر دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلے شانوں تك اٹھائے جیسے دعا میں کرتے ہیں۔ دیر تك تکبیر ،

عــــہ۱: یہ ادب ہر بوسہ تعظیم مثلاٍ اولیاء وعلماء کے دست وپا چومنے میں بھی ملحوظ رکھے ۱۲ منہ۔

عــــہ۲: یعنی بوسہ ومس نہ ملے تو یہاں یہ نہیں کہ لکڑی سے چھو کر اسے چومے یا ہاتھوں سے اشارہ کرکے بوسہ دے یہ باتیں صرف حجراسود میں تھیں ۱۲ منہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن