30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جزاہ الله تعالیٰ خیر جزاء واعلیٰ درجاتہ فی داراللقاء اٰمین! اس جمیل کتاب جلیل مستطاب کی لطافت وخوبی ودلکشی ع
ذوق این مے نشناسی بخدا تانہ چشی
(بخدا چکھے بغیر اس شراب کا ذائقہ معلوم نہ ہوسکے گا)
اس مبارك کتا ب کے نصف سے زائد میں یہی بیان جانفزا ہے۔ فقیر اس کی دو فصلوں سے چند حروف تلخیص عــــہ۱ کرتا ہے وباﷲ التوفیق وھدایۃ الطریق۔
حج و عمرہ کی ترکیب
احرام کی ترکیب تو ہم اوپر لکھ چکے ہیں یہاں اتنا جانئے کہ حاجیوں عــــہ۲ کاا حرام تین طرح کاہوتا ہے، تنہا حج کی نیت عــــہ۳ سے افراد کہتے ہیں، اور ایسے حاجی کو مفرِد ، یا یہ کہ میقات عــــہ۴ پر صرف عمرہ عــــہ۵ کا ارادہ کرے،مکہ معظمہ پہنچ کر
عــــہ۱: غالبًا اسی کا خلاصہ ہے اگرچہ کہیں کہیں کچھ حرف زائد کیے گئے ۱۲ منہ
عــــہ۲ :چوتھا احرام تنہا عمرہ کا ہے جو تمتع وقرِان سے جدا ہو اسے افراد بالعمرہ کہتے ہیں، وہ حاجی کا احرام نہیں ۱۲ منہ
عــــہ۳: یعنی جس کے وقوف عرفہ کوہوجانے تك احرام عمرہ نہ ہو و رنہ نیت حج نیت عمرہ مجتمع ہوکر قران کی شکل آجائیگی۔ کما فصلناہ علٰی ھامش ردالمحتار (جیسا کہ ہم نے ردالمحتار کے حاشیہ میں اس کی وضاحت کی ہے۔ ت) ۱۲ منہ
|
عــــہ۴: قید بالمیقات لبیان الطریق للشروع للمتعۃ فان غیر الافاقی لا یجوز لہ التمتع والآفاقی لایجوزلہ التجاوز بغیر احرام والافان تمتع المکی اوتجاوز الآفاقی ثم تمتع کان متعۃ بلاشك وان اثما خلافا لما یوھمہ بعض العبارات والراویات من ارتاب فعلیہ بشرح اللباب ۱۲ منہ (م) |
میقات کی قید تمتع کے مشروع طریقہ کو بیان کرنے کے لیے ہے کیونکہ تمتع آفاقی یعنی میقات کے باہر والوں کے لیے جائز ہے غیرآفاقی کے لیے جائز نہیں، جبکہ آفاقی کو میقات سے آگے احرام کے بغیر گزرنا منع ہے ورنہ اگر مکی نے تمتع کرلیا اور آفاقی نے بغیر احرام میقات سے گزر کر تمتع کرلیا تو دونوں کے تمتع ہوجائیں گے۔ اگر چہ ان کو گناہ ہوگا، اس کے خلاف بعض عبارات وروایات سے وہم ہوتا ہے جس سے بعض حضرات کو وہم ہوا ہے ایسے حضرات کو چاہئے کہ وہ شرح لباب کی طرف رجوع کریں ۱۲ منہ (ت) |
عــــہ۵: میقات سے نہ کہا کہ میقات سے ابتدائے احرام ضرور نہیں میقات پر محرم ہونا درکار ہے خاص وہیں سے باندھے یا پہلے سے باندھا ہو تا کہ تجاوز بے احرام نہ ہو بل الافضل ھو التقدیم علی المیقات الکافی بشرطہ کما نصوا علیہ(بلکہ میقات مکانی پر مقدم ہونا افضل ہے کہ وہ شرط ہے جیسا کہ اس پر نص ہے ۱۲ منہ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع