دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اور اوپر سے لیجئے تو حضرت مولا مشکل کشا ء اور نقادہ خاندان مرتضوی حسن عــــہ  مجتبیٰ رضی الله تعالیٰ عنہم اجمعین۔

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

ہیں ا ور اس لفظ کا تیسرا اطلاق اخص اور ہے جس میں صحابہ بلکہ تابعین کو بھی شامل نہیں رکھتے کہ وہ اسمائے خاصہ سے ممتاز ہیں، جیسے کہتے ہیں اس مسئلہ پر صحابہ وتابعین واولیائے امت وعلمائے ملت کا اجماع ہے اس وقت یہ لفظ اصطلاحِ مشائخ وصوفیہ کاہم عناں ہوتا ہے، اس معنیٰ پر بیشك حضور غوث اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ سیدالاولیاء ہیں لا یخص منہ نفس الاان یقوم دلیل(اس معنٰی کہ اولیاء میں آپ بلا تخصیص سب کے سردار ہیں بغیر دلیل کسی ولی کی تخصیص نہ ہوگی) تو فرمان واجب الاذعان"قدمی ھذ اعلٰی رقبۃ کل ولی اﷲ (میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے۔ ت)میں تخصیص بلا مخصص کی اصلًا حاجت نہیں،کما حققناہ فی المجیرالمعظم(جیسا کہ ہم نے المجیر المعظم میں اس کی تخصیص کی ہے ۱۲ منہ غفرلہ۔

عــــہ۱: ہم نے اپنی کتاب"مطلع القمرین فی ابانۃ سبقۃ العمرین"کے منہیات پر متعدد حدیثوں سے ثابت کیا کہ حضرت سبطِ اکبر حضرت سبطِ اصغر سے افضل ہیں رضی الله تعالٰی عنہما، از انجملہ حدیث طبرانی کہ حضور والا صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:

"حسن کے لیے میری ہیبت وسرداری ہے اور حسین کے لیے میری جرأت و بخشش۔"[1]

دوم :  حدیث احمد وابوداؤد کہ فرمایا:"حسن میرا ہے اور حسین علی کا ۔"[2]

سوم حدیث ابو یعلٰی کہ فرمایا:"حسن تمام جوانانِ اہل جنت کے سردار ہیں۔"[3]

وھذا حدیث حسن،نص صریح فما قلنا(یہ حدیث ہمارے دعوٰی پر صریح نص ہے۔ ت) فقیر بدلیل احادیث یہی گمان کرتا تھا یہاں تك کہ تیسیر شرح جامع صغیر میں اس معنٰی کی تصریح پائی والحمد لله ۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 



[1] مجمع الزوائد        باب فیما اشترك الحسن والحسین الخ    دارالکتاب العربی بیروت    ۹ /۱۸۵

[2] ؎ مسند احمد بن حنبل    مروی از مقدام بن معدیکرب    دارالفکر بیروت    ۴ /۱۳۲

[3] مجمع الزوائد    باب ماجاء فی الحسن بن علی        دارالکتاب العربی بیروت    ۹ /۱۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن