30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث عــــہ۱ ۱۰: جو امتی میرا قدرت رکھتاہو پھر میری زیارت نہ کرے اس کے لیے کوئی عذر نہیں [1]۔
حدیث عــــہ۲ ۱۱: عہ۲ جو مجھ پر سلام عرض کرتا ہے میں اسے جواب دیتا ہوں[2]، السلام علیك ایھا النبی ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔
حدیث عــــہ۳ ۱۲: عہ۳ جو مجھ پر میری قبر کے پاس سلام عرض کرے الله تعالیٰ اس پر ایك فرشتہ مقرر فرمائے عــــہ۴ کہ اس کا سلام مجھے پہنچائے اور اس کے دنیا وآخرت کے کاموں کی کفایت فرمائے اور روز قیامت میں اس کا شفیع یا گواہ ہوں[3]۔
حدیث عــــہ۵۱۳: الله تعالیٰ نے دنیا میرے سامنے اٹھائی کہ وہ جو کچھ قیامت تك اس میں ہونے والا ہے سب کو ایسا دیکھ رہاہوں جیسا اپنی ہتھیلی کو۔[4]
|
عــــہ۱ :رواہ ابن النجار عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ۱۲ منہ (م) عــــہ۲:رواہ الامام احمد وابوداؤد عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ باسناد صحیح قالہ المناوی ۱۲ منہ (م) عہ۳:ھذا حدیث ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ اوردہ فی الجوھر النظم ذکرہ العلامۃ الزرقانی فی شرح المواھب ۱۲منہ (م) |
اسے ابن نجار نے حضرت انس بن مالك رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ۱۲ منہ (ت) اسے امام احمد اور ابوداؤد نے صحیح اسناد کے ساتھ حضرت ابو ھریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ یہ مناوی نے کہا ۱۲ منہ (ت) یہ حدیث ابوھریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ کی ہے اسے جوہر النظم میں درج کیا گیا ہے، علامہ زرقانی نے شرح مواہب میں اس کا ذکر کیاہے ۱۲ منہ (ت) |
عــــہ۴:دربارشاہی کا ادب ہے کہ حاضرین کی عرض بھی عرض بیگی کے ذریعہ سے ہوتی ہے ورنہ حضور پر دلوں کے ارادے تك روشن ہیں صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم ۔
|
عــــہ۵:رواہ الطبرانی عن ابن عمر الفاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ۲ ۱منہ (م) |
اسے طبرانی نے حضرت ابن عمرالفاروق رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ۱۲ منہ (ت) |
[1] تنزیہ الشریعۃ المرفوعہ بحوالہ تاریخ ابن نجار کتاب الحج فصل ثانی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۱۷۲
[2] سنن ابوداؤد کتاب المناسك باب زیارۃ القبور آفتاب عالم پریس لاہور ۱/۲۷۹
[3] شعب الایمان باب فی المناسك حدیث ۴۱۵۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۳ /۴۸۹
[4] کنز العمال بحوالہ نعیم بن حماد فی الفتن حدیث ۳۱۸۱۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/۳۷۸وکنز العمال بحوالہ طب وحل عن ابن عمر حدیث ۱۳۹۷۲ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/۴۲۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع