30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث عــــہ۱ ۷: جو بالقصد میری زیارت کوحاضر ہو روز قیامت میرے سایہ دامان میں ہو۔[1]
حدیث عــــہ۲ ۸: جو حجۃ الاسلام بجالائے اور میری قبر کی زیارت سے مشرف ہو اور ایك جہاد کرے اور بیت المقدس میں نماز پڑھے الله تعالیٰ اس سے فرائض کا حساب نہ لے۔[2]
حدیث عــــہ۳ ۹: جس نے حج کیا اور میری زیارت کو نہ آیا اس نے مجھ پر جفا کی۔[3]
|
والاصبہانی والبیہقی عن ابی ھریرۃ وا حمد عن عامر بن ربیعۃ وعن جابر بن عبداﷲ والطبرانی فی المعجم الکبیر عن ابن عباس واحمد والترمذی والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان فی صحیحھما عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنھم، قال الترمذی حسن صحیح، قلت وقد روی من غیر وجہ ۱۲ منہ غفرلہ (م) عــــہ۱: سبق ذکرہ فی صدر الفصل ۱۲ منہ (م) عــــہ۲:رواہ ا بوالفتح الازدی بطریق سفیان الثوری عن منصور عن ابراھیم عن علقمۃ عن ابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ ۱۲ منہ (م) |
اسے امام مالک، احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، اصبہانی اور بیہقی نے حضرت ابوھریرہ سے اور احمد نے عامر بن ربیعہ سے اور جابر بن عبدالله سے، اور طبرانی نے معجم الکبیر میں ابن عباس سے، اور احمد، ترمذی، نسائی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اپنی اپنی صحیح میں عبدالله بن مسعود رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت کیا، ترمذی نے اسے حسن صحیح کہا، میں کہتا ہوں یہ متعدد وجوہ سے مروی ہے ۱۲ منہ غفرلہ (ت) فصل کے شروع میں پیچھے اس کا ذکر ہوچکا ۱۲ منہ (ت) اسے ابوالفتح ازدی نے بطریق سفیان ثوری منصور سے ابراہیم سے علقمہ سے ابن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا ۱۲ منہ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع