30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو تو پہلے حج ،مگر مدینہ طیبہ راہ میں آئے تو تقدیم زیارت لازم [1]انتہی"یعنی بے زیارت گزر جانا گستاخی، اور فقیر کہ علامہ سبکی کا یہ ارشاد بہت بھایا پہلے حج کرے تاکہ پاك کی زیارت پاك ہو کر ملے ؎
پاك شوا اول وپس دیدہ براں پاك انداز
(پہلے پا ك ہو اور پھر اس پاك ہستی پر نظر ڈال)
ف: جناب مصنف کے کلام میں صاف اشارہ ہے کہ سفر مدینہ طیبہ خاص بقصد زیارت شریفہ ہو اور بیشك یہ امر شرعًا محمود اور زیارت اقدس اعظم مقصود اور حدیث میں لفظ عــــہ لا تعملہ (ف) الا زیارتی[2]موجود یعنی
|
عــــہ ۱: فائدہ جلیلہ : یہ حدیث صحیح ہے رواہ الطبرانی الکبیر والدارقطنی فی الامالی وابوبکر المقری فی المعجم والحافظ السلفی وابن عساکر وابو نعیم و الحافظ ابو علی وسعید بن السکن البغدادی فی کتاب السنن الصحاح عن عبداللّٰہ بن عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما |
اس کو طبرانی نے کبیر اور دارقطنی نے امالی میں ، ابوبکر مقری نے معجم میں، حافظ سلفی، ابن عساکر،ا بو نعیم، حافظ ابو علی اور سعید بن سکن بغدادی نے سنن اور صحاح میں حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ (ت) |
امام ابن سکن اشارہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی صحت پر ائمہ حدیث کا اجماع ہے۔دوسری حدیث میں ہے:
|
زارنی متعمدا [3]۔ رواہ العقیلی والبھیقی و ابن عساکر۔ |
بالقصد میری زیارت کرے، اس کو عقیلی، بیہقی ا ور ابن عساکر نے روایت کیا۔ ت) |
تیسری حدیث میں ہے:
|
زارنی بالمدینۃ محتسبا [4]۔ اخرجہ ابن ابی الدنیا |
ثواب کی نیت سے میری زیارت کے لیے مدینے میں (باقی اگلے صفحہ پر) |
[1] لباب وشرح لباب مع ارشاد الساری باب زیارۃ سیدالمرسلین دارالکتاب العربی بیروت ص۳۵۔ ۳۳۴
[2] معجم کبیر،مروی از عبدالله ابن عمرحدیث ۱۳۱۴۹مکتبہ فیصیلہ بیروت۱۲ /۲۹۱،کنز العمال حدیث ۳۴۹۲۸موسسۃ الرسالہ بیروت۱۲ /۲۵۶
[3] شعب الایمان،حدیث ۴۱۵۲باب المناسك دارالکتاب العلمیۃ بیروت۳ /۴۸۸
[4] شعب الایمان،حدیث ۴۱۵۷باب المناسک،دارالکتاب العلمیۃ بیروت۳ /۴۹۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع