30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
م: بعض سُنن الحج
ت: حج کی بعض سنتیں
م: قد سنّ للمرء الطواف ان قدم والحجر الاسود فیہ یستلم
ت: باہر سے آنے والے کو ایك طواف سنت ہے ، طواف میں سنگ اسود کا بوسہ لے
ش: یہ پہلا طواف ہے جو مفرد حاضر عــــہ۱ ہوتے ہی کرتا ہے اور قارن عمرہ کے بعد ، اسے طواف قدوم کہتے ہیں گویا حاضری دربارا عظم کا مجرا۔
ف:یہ طواف متمتع عــــہ۲ کے لیے نہیں نہ اہل مکہ کو کہ وہ ہر وقت حاضر بارگاہ میں اورسنگ اسود کا بوسہ نہ اسی طواف بلکہ ہر طواف میں سنت ہے، طواف اسی سے شروع اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔
م: والا ضطباع ثم رمل قداتّٰی ورکعتان للطواف یافنٰیت:
سنتوں کے شمار میں اضطباع پھر رمل آیا اور وہ رکعتیں طواف کی اے جوان!
ش: اضطباع یہ کہ چادر دہنے بغل کے نیچے سے نکال کر یہ آنچل بائیں شانے پر ڈالےلے جس میں دہنا کندھا کُھلا رہے۔ اور رمل یہ کہ طواف میں جلد جلد چھوٹے قدم رکھتا شانوں کو جنبش دیتا چلے۔
ف: یہ دونوں سنتیں خاص مردوں کے لیے ہیں وہ بھی صرف اس طواف میں جس کے بعد صفا مروہ میں سعی ہوتی ہے یعنی طواف عمرہ اور حج میں طواف قدوم کہ اکثر بخیال عــــہ۳ زحمت وکمی فرصت اسی کے بعدسعی کرلتے ہیں، ہاں جس سے رہ گئی وہ طواف زیارت عــــہ۴ کے بعد کرے گا تو اس طواف میں رمل کرے مگر
عــــہ۱:مفرد، قارن، متمتع کے معنیٰ عنقریب تکملہ میں آتے ہیں ان شاء الله تعالیٰ۱۲ منہ)
عــــہ۲: اس لیے کہ وہ آتے وقت عمرہ لایا اور عمرہ میں طواف قدوم نہیں۔ جب عمرہ کرلیا مکی ہوگیا اور مکی کو یہ طوا ف نہیں ۱۲ منہ)
عــــہ۳ : آگے آتاہے کہ مفرد کو طواف زیارت کے بعد کی افضل ہے پر اس دن بہت ہجوم ہوتا ہے اور کئی کام اس لیے طواف قدوم پرکرلیتے ہیں اور قارن کے لیے افضل ہی یہ ہے ۱۲ منہ)
عــــہ۴ :جس نے طواف زیارت کے بعد بھی سعی نہ کی وہ طواف الوداع کے بعد کرلے کہ سعی کا کوئی وقت معین نہیں ہے اور اب اس طواف میں رمل بھی بجالائے۔
|
لا ن الرمل بعد طواف یعقبہ سعی افادہ |
کیونکہ رمل ایسے طواف کے بعد ہوتاہے جس کے بعد (باقی برصفحہ آئندہ ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع