30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
م: والحج بالجماع بتّا یفسد قضاؤہ فی قابل یؤکد
مالم یکن ذاجا ھلًا اوناسیاّ فما علیہ ان یکون فادیاّ
ت:اور حج جماع سے بے شبہ فاسد ہوجاتا ہے قضا اس کی سال عــــہ۱ آئندہ میں ضروری ہوتی ہے، جب تك یہ شخص ناواقف یا بھولا ہوا نہ ہو کہ اس پر فدیہ دینا لازم نہیں۔
م: ولا فدا لیع التی فداکرھت وطأ ولافساد فیما قدقضت
ش:خلاصہ یہ کہ اگر حج میں قبل تحلل اول عــــہ۲ کہ دسویں تاریخ منیٰ میں ہوتا ہے یا عمرہ میں قبل اس سے فراغ کلی کے باختیار خود قصدًا جماع کیا ا ور اس کی حرمت سے اگاہ بھی تھا تو وہ حج یا عمرہ فاسد ہوجائے گا اور اس پر فرض ہے کہ اسے پورا کرکے پھر اعادہ کرے اور جرمانہ میں بُدنہ یعنی ایك اونٹ دے، او رجو بعد اس کے کیا یا حرمت نہ جانتا تھا یا بھولے سے کر بیٹھا یا کسی کا جبر تھا تو مذہب اصح پر نہ حج وعمرہ فاسد ہو نہ فدیہ آئے۔
ف: یہ سب تفصیل مذہب شافعیہ کی تھی اور حنفیہ کے نزدیك اگر حج میں وقوف عرفہ سے پہلے جماع کیا تو حج فاسد، اور اسے بدستور پورا کرکے ذبح شاۃ (بکری) واعادہ لازم، او ر وقوف کے بعد کئے سے حج اصلًا فاسد نہیں ہوتا، پھر اگر حلق وطواف فرض سے بھی فارغ ہوکر کیا تو کچھ جرمانہ بھی نہیں، اور ان دونون سے پہلے کیا تو بد نہ لازم آئیگا یعنی اونٹ یا گائے، اور دونوں کے بیچ میں واقع ہوا یعنی طوافِ زیارت کے بعد
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)اس میں فتنہ ہے اور اپنا سننا ہر گز ذکر وقرأت وکلام میں ضرور ہے اس کے بغیر فقط زبان ہلانے کا کچھ اعتبار نہیں یہاں تك کہ نماز میں قرأت ایسی پڑھی کہ اپنے کان تك نہ آئے وہ قرأت نہ ٹھہرے گی اور اصح مذہب پر نماز نہ ہوگی، بہت لوگ اس مسئلہ سے ناواقف ہیں ۲ ۱منہ )
عــــہ۱: یعنی اس میں یہ نہیں کہ اب فاسد تو ہو گیا ہے جب چاہیں گے قضاء کر لیں گے ،بلکہ فورًا سال آئندہ ہی قضاء کر لیں ۱۲ منہ غفرلہ )
عــــہ۲: دسویں کو جو رمی جمار کرتے ہیں سب کچھ حلال ہوجاتا ہے مگر عورتیں، یہ پہلا تحلل ہوا، پھر جب طوافِ زیارت کیا عورتیں بھی حلال ہوگئیں، یہ تحلل آخر وتحلل تام ہوا، یہ مذہب امام شافعی کا ہے۔ ہمارے نزدیك پہلا تحلل حلق سے ہوتا ہے جب تك حلق نہ کیا کوئی چیز حلال نہیں اگر چہ رمی کرچکے ۱۲منہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع