دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

قریب کہ فقیر رکعات ِ طواف اوروُہ جناب امامتِ نمازِ مغرب سے فارغ ہوئے تھے ملازمت حاصل ہوئی۔ سبحان اﷲ! عجب بزرگ خوش اوقات وبابرکات ہیں، اکثر عرب وجاد ہ وداغستان وغیرہا بلاد نزدیك و دور کے ہزاروں آدمی ان کے بلکہ ان کے مریدوں کے مرید اور شرفِ بیعت و سلسلۂ  تلمذ سے مستفیض ہیں، اوّل نماز میں حد عــــہ۱ سے زیادہ تلطف فرمایا، فقیر کا ہاتھ اپنے دستِ مبارك میں لیے دولت خانہ تك کہ نزدیك باب صفا واقع ہے لے گئے اور تاقیام مکہ معظمہ حاضری کا تقاضا فرمایا، فقیر حسب وعدہ حاضر ہوا، مسائل حج میں ایك اُرجوزہ اپنا مسمّیٰ بالجوہرۃ المضیۃ فقیر کو سنایا، پھر فرمایا کہ اکثر اہل اس سے مستفیض نہیں ہوسکتے ، ایك تو زبان عربی ' دوسرے مذہب شافعی اور ہندی اکثر حنفی ہیں، مَیں چاہتا ہوں تُو اس کی بزبانِ اردو تشریح اور اس میں مذاہب حنفیہ کی توضیح کردے۔ فقیر نے باعث اجر جزیل اور ثواب جمیل سمجھ قبول کیا اگر چہ وہاں فرصت نہ تھی ' نہ کتابیں پاس۔ روزِ اوّل دو۲ بیت کے متعلق صرف تفصیل مسائل میں تین ورق طویل سے زائد لکھے گئے۔ جب بطور انموذج حاضر کیے جناب مولانا نے فرمایا: میرامقصود تطویل اور اس قدر تفصیل نہیں کہ عوام اس سے کم منتفع ومتمتع ہوتے ہیں صرف ہمارے کلام کا ترجمہ عــــہ۲  و خلاصہ مطلب اور جہاں حنفیہ کا اختلاف ہو ان کا بیان مذہب ہوجائے۔ فقیر نے امتثالِ امر لازم اوریہی امر فرصتِ حاصلہ کے ملائم دیکھ کر بتاریخ ہفتم ذی الحجہ روز جاں افروز دوشنبہ یہ مختصر جملے لکھ دئے اور ا لنیرۃ الوضیۃ فی شرح الجوھرۃ المضیۃ سے ملقب کئے اگر چہ بعض عــــہ۳  ضروریات پر بھی مشتمل نہیں مگر حسب، استدعائے مصنّف ہے اور بیان مذہبِ حنفیہ میں اختیار راجح اور ترك عــــہ۴ مرجوح کے ساتھ متصف۔ "م"سے مراد متن ہے اور "ت"ترجمہ"ش"شرح

عــــہ۱:حالانکہ اس وقت کوئی تعارف نہ تھا وہ توفقیر کو کیا جانتے، فقیر نے بھی اس سے پہلے انہیں نہ دیکھا تھا پھر جو کچھ کلمات انہوں نے فرمائے فقیر دنیا و آخرت میں ان کی برکات کی امید رکھتا ہے۱۲ منۃ غفرلہ)

عــــہ۲:حسب الارشادِ مصنّف بیان شافعیہ میں صرف ترجمہ و شرح متن پر قناعت کی تنقیح وترجیح سے غرض نہ رکھی  اگر چہ مکہ معظمہ میں اس کا عمدہ سامان مہیّا تھا، کتب شافعیہ بکثرت ملتیں مگر اس میں ایك تو دیر ہوتی دوسرے مقصود اصلی اس شرح سے ہندیوں کا نفع تھا اُن کے اہلِ سنّت عمومًا حنفی، پھر مذہب شافعیہ کی تنقیح ہونی نہ ہونی ایك سی ۱۲منہ۔)

عــــہ۳: سفر حرمین طیبین سے معاودت کے بعد حضرت والد علام قدس سرہ، نے جواہر البیان شریف تصنیف فرمائی، فقیر نے اس کے بعض کلمات کا خلاصہ اس شرح کے آخر میں لکھ کر تکملہ کردیا جس کے باعث بحمد اﷲ اب یہ مختصر تحریر ضروریات پر مشتمل ہوگئی البتّہ ایك جرمانہ کا بیان کہ دفتر چاہتا ہے اور محرم احتیاط رکھے تو اس کی حاجت بھی نہیں پڑتی متروك رہا جسے کسی امر کی ضرورت ہو علماء سے در یافت کرسکتا ہے ۱۲منہ

عــــہ۴:مگر نادرًا دو قول بھی بیان میں آئے جہاں دونوں جانب قوت قویہ تھی پھر جسے اس وقت اقویٰ سمجھا بیان میں مقدم رکھا ۱۲منہ ۔)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن