30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الّا اﷲ وحدہ، لاشریك لہ واشھد ان محمدًاعبدہ،ورسولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وعلٰی اٰلہٖ وصحبہٖ الٰی یوم القیٰمۃ اٰمین ! امّابعد
فقیر عبد المصطفی احمد رضا غفرلہ واصلح عملہ نے زمانہ تالیف "النیرۃ الوضیۃ شرح الجوھرۃ المضیۃ"میں اس پر بعض منیہات'تقییداتِ لطیفہ پر مشتمل'بغرض اظہارِ مرام یا اتمامِ کلام یا از ہاقِ اوہام لکھے تھے۔ اب دیگر حواشی مفیدہ توضیح مسائل یا تخریجِ احادیث یا زیادتِ فوائد کو متضمن اور اضافہ کیے، مقصود اس تعلیق مختصر مسمّٰی بہالطرۃ الرضیۃ علی النیرۃ الوضیۃسے صرف برادر ان دینی کے لیے کم از کم پانسو ورق کی کتاب درکار۔اسأل اﷲ ان ینفع بھما وبسائر تصانیفی المسلمین ویجعلھا جمیعا حجۃ لی لاعلیّ یوم الدین وصلی اﷲتعالٰی علی سیدنا ومولانا محمد واٰلہٖ وصحبہ اجمعین ۔ شرح میں کہ کمال اختصار منظور تھا خطبۂ متن کا ترجمہ بھی نہ لکھا مگراس میں متن ناقص رہتا ہے، لہٰذا یہاں تحریر ہوتا ہے۔
قال المصنف رحمہ اﷲتعالیٰ بسم اﷲالرحمٰن الرحیم۔
م: حمدالمن انزل فرض الحج ودلّنا علی سوی النھج
ت:سب خوبیاں اسے جس نے حج کا فرض اتارا اور ہمیں سب راہوں میں سیدھی راہ بتائی۔
م: ثم صلٰوۃ اﷲ والسلام علٰی نبیٍّ دینہ الاسلامت:
پھر خدا کے درودوسلام اس نبی پر جن کا دین اسلام ہے۔
م: محمد واٰلہٖ الکرام و صحبہ الافاضل الاعلام
ت: یعنی محمد صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم اور ان کی کرم والی آل اور بڑی فضیلت وشہرت والے یاروں پر۔
م: وبعدذا یقول ذاالفقیر بجمال اللیل ھو الشہیر
ت:اس کے بعد کہتا ہے یہ فقیر کہ جمال اللیل کے لقب سے مشہور ہے۔
م: حسین نجل صالح اخی الہدی للشافعیۃ امام مقتدٰیت:
حسین پسر صالح کہ صاحبِ رہنمائی تھے شافعیہ کے امام پیشوا۔
م: ھذی اتت ارجوزۃ للناسك تنفع فی معرفۃ المناسکت:
یہ ایك رجز ہے حاجی کے لیے کہ نفع دے گی مسائل حج پہچاننے میں۔
ش: ناسك کے اصل معنی عابدوں قربانی کندہ، یہاں حاجی مراد ہے کہ حج عمدہ عبادات سے ہے اور وجوبًا یا استحبابًاقربانی پر مشتمل ، اور رجز ایك قسم نظم یا نثر مسجّح کی ہے علی اختلاف العروضیین فیہ۔
م: سمّیتھا الجورھۃ المضیّۃ تضحٰی بھا نفس الفتی وضیّۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع