30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢٥) پھر منبر اطہر کے قریب دعامانگو۔
(٢٦) پھر روضہ جنت میں (یعنی جو جگہ منبروحجرہ منورہ کے درمیان ہے اور اسے حدیث میں جنت کی کیاری فرمایا [1]آکر دورکعت نفل غیر وقت مکروہ میں پڑھ کر دعا کرو۔
(٢٧) یونہی مسجد شریف کے ہر ستون کے پاس نماز پڑھو اور دعامانگو کہ محل برکات ہیں خصوصًا بعض میں خاص خصوصیت۔
(٢٨) جب تك مدینہ طیبہ کی حاضری نصیب ہر ایك سانس بیکار نہ جائے وہ ضروریات کے سوا اکثر وقت مسجد شریف میں باطہارت حاضر ہو، نماز وتلاوت ودرود میں وقت گزارو دنیا کی بات کسی مسجد میں نہیں چاہئے نہ کہ یہاں۔
(٢٩) ہمیشہ ہر مسجد میں جائے اعتکاف کی نیت کرلو۔ یہاں تمھاری یاددہانی ہی کو دروازے سے بڑھتے ہی یہ کتبہ ملے گا۔ نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف ط (میں سنت اعتکاف کی نیت کرتا ہوں۔ ت)
(٣٠) مدینہ طیبہ میں روزہ نصیب ہو خصوصًا گرمی میں تو کیا کہنا کہ اس پر وعدہ شفاعت ہے۔
(٣١) یہاں ہر نیکی ایك کی پچاس
ہزار لکھی جاتی ہے لہذا عبادت میں زیادہ کوشش کرو، کھانے پینے کی کمی ضرور کرو۔
(٣٢) قرآن مجید کا کم سے کم ایك ختم یہاں اور حطیم کعبہ معظمہ میں کرلو ۔
(٣٣) روضہ انور پر نظر بھی عبادت ہے جیسے کعبہ معظمہ یا قرآن مجید کا دیکھنا توادب کے ساتھ اس کی کثرت کرو اور درود وسلام عرض کرو۔
(٣٤) پنجگانہ یا کم از کم صبح وشام مواجہہ شریف میں عرض سلام کے لیے حاضر رہو۔
(٣٥) شہر میں یا شہر سے باہر جہاں کہیں گنبد مبارك پر نظر پڑے فورًا دست بستہ ادھر منہ کرکے صلوٰۃ وسلام عرض کرو بغیر اس کے ہر گز نہ گزرو کہ خلاف ادب ہے۔
(٣٦) ترك جماعت بلا عذر ہر جگہ گناہ ہے اور کئی بار ہو تو سخت حرام وگناہ کبیرہ، اور یہاں تو گناہ کے علاوہ کیسی سخت محرومی ہے والعیاذ باﷲ تعالیٰ، صحیح حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جسے میری مسجد میں چالیس نمازیں فوت نہ ہوں اس کے لیے دوزخ ونفاق سے آزادیاں لکھی جائیں [2]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع