دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(٢١) پھر اپنے دہنے ہاتھ یعنی مشرق کی طرف ہاتھ بھر ہٹ کر حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے چہرہ نورانی کے سامنے کھڑے ہوکر عرض کرو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْك یَاخَلِیْفَۃَ رَسُوْلِ اﷲِ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْك یَاصَاحِبَ رَسُوْلِ اﷲِ فِیْ الْغَارِ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکَاتُہ ١[1]۔
(اے اﷲ کے رسول کے خلیفہ! آپ پر سلام۔ اے رسول اﷲ کے یار غار! آپ پر سلام اور اﷲ کی رحمت وبرکات کا نزول ہو۔ (ت)

(٢٢) پھر اتنا ہی اور ہٹ کر حضرت عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے روبرو کھڑے ہوکر عرض کرو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْك یَااَمِیْرَالْمُؤْمِنِیْنِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْك یَامُتَمِّمَ الْاَرْبَعِیْنِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْك یَاعِزَّالْاِسْلَامِ و َالْمُسْلِمِیْنَ وَ رَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرْکَاتُہ [2]۔

( اے امیرالمومنین آپ پر سلام۔ اے چالیس مسلمان پورے فرمانے والے! آپ پر سلام ۔ اے اسلام اور مسلمانوں کی عزت! آپ پر سلام اور رحمت وبرکاتِ الہٰی کا نزول ہو۔ ت)

 (٢٣) پھر بالشت بھر مغرب کی طرف پلٹو اور صدیق وفاروق کے درمیان کھڑے ہوکر عرض کرو:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمَا یَاخَلِیْفَتَیْ رَسُوْل اﷲِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمَا یَا وَزِیْرَیْ رَسُوْلِ اﷲِ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمَا یَاضَجِیْعَیْ رَسُوْلِ اﷲِ وَرَحْمَۃُاﷲِ وَبَرْکَاتُہ، ط اَسْئَلُکُمَا الشَّفَاعَۃَ عَنْدَ رَسُوْلِ اﷲَ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلَیْکُمَا وَبَارك وَسَلَّمَ [3]۔

( اے رسول اﷲ کے دونوں خلیفو! تم پر سلام ہو، اے رسول اﷲ کے دونو ں وزیرو! تم پر سلام ہو ۔ اے رسول اﷲ کے پہلو میں لیٹنے والو! تم پر سلام اور اﷲ کی رحمتوں و برکات کا نزول ہو، آپ دونوں سے درخواست ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیکما وبارك وسلم کی خدمت اقدس میں میرے لیے شفاعت کا وسیلہ اور سہارا بنو۔ ت)

(٢٤) یہ سب حاضریاں محل اجابت ہیں دعا میں کوشش کرو، دعا ئے جامع کرو۔ درود پر قناعت بہتر ہے۔


 

 



[1] شرح لباب مع ارشاد الساری باب زیارۃ سید المرسلین دارالکتاب العربی بیروت ص٣٣٩

[2] شرح لباب مع ارشاد الساری باب زیارۃ سید المرسلین دارالکتاب العربی بیروت ص٣٣٩

[3] شرح لباب مع ارشاد الساری باب زیارۃ سید المرسلین دارالکتاب العربی بیروت ص٣٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن