30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(١١) اگر کوئی ایسا سامنے آجائے جس سے سلام کلام ضرور ہو تو جہاں تك بنے کتراجاؤ، ورنہ ضرورت سے زیادہ نہ بڑھو، پھر بھی دل سرکار ہی کی طرف ہو۔
(١٢)ہر گز ہرگز مسجد اقدس میں کوئی حرف چلاکر نہ نکلے۔
(١٣) یقین جانو کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سچی حقیقی دنیاوی جسمانی حیات سے ویسے ہی زندہ ہیں جیسے وفات شریف سے پہلے تھے۔ ان کی اور تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی موت صرف وعدہ خدا کی تصدیق کو ایك آن کے لیے تھی۔ ان کا انتقال صرف نظر عوام سے چھپ جانا ہے۔
امام محمد ابن الحاج مکی مدخل اور امام احمد قسطلانی مواہب اللدنیہ میں اور ائمہ دین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین فرماتے ہیں:
|
لَافَرَقَ بَیْنَ مَوْتِہٖ وَحَیَاتِہٖ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہ وَسَلَّمَ فِیْ مُشَاھِدَتَہٖ لِاُمَّتِہٖ وَمَعْرِفَتِہٖ بَاَحْوَالِھِمْ وَنِیَّاتِھِمْ وَ عَزَائِمِھِمْ وَخَوَاطِرِھِمْ وَذَالِك عِنْدَہ، جَلِیّ لَاخِفَاءَ بِہٖ [1]۔ |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی حیات وفات میں اس بات میں کچھ فرق نہیں کہ وہ اپنی امت کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی حالتوں اور ان کی نیتوں، ان کے ارادوں ، ان کے دلوں کے خیالوں کو پہچانتے ہیں، اوریہ سب حضور پر ایساروشن ہے جس مں اصلًا کوئی پوشیدگی نہیں۔ |
امام رحمہ اﷲ تلمیذ امام محقق ابن ا لہمام منسك متوسط اور علی قاری مکی اس کی شرح مسلك متقسط میں فرماتے ہیں:
|
اَنَّہ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَالِم بَحُضُوْرِك وَقِیَامِك وسَلَامِك ای بَلْ بَجَمِیْعِ اَفْعَالِك وَاَحْوَالِك وَ ارْتِحَالِك وَمَقَامِك [2]۔ |
بیشك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم تیری حاضری اور تیرے کھڑے ہونے اور تیرے سلام بلکہ تیرے تمام افعال واحوال وکوچ ومقام سے آگاہ ہیں۔ |
(١٤) اب اگر جماعت قائم ہو شریك ہوجاؤ کہ اس میں تحیۃ المسجد بھی ادا ہوجائیگی ورنہ اگر غلبہ شوق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع