دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فصل ہفتم حاضری سرکار اعظم مدینہ طیبہ حضور حبیب اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم

(١) زیارت اقدس قریب بواجب ہے بہت لوگ دوست بن کر طرح طرح ڈراتے ہیں، راہ میں خطرہ ہے وہاں بیماری ہے، خبردار! کسی کی نہ سنو، اور ہر گز محرومی کا داغ لے کر نہ پلٹو، جان ایك دن جانی ضرور ہے اس سے کیا بہتر ہے کہ ان کی راہ میں جائے۔ اورتجربہ ہے کہ جو ان کا دامن تھام لیتا ہے اسے اپنے سایہ میں بآرام لے جاتے ہیں کیل کا کھٹکا نہیں ہوتا۔ والحمد ﷲ ۔
(٢) حاضری میں خاص زیارت اقدس کی نیت کرو یہاں تك کہ امام ابن الہمام فرماتے ہیں اس بار مسجد شریف کی بھی نیت نہ کرے۔

(٣) راستہ بھر درود وذکر شریف میں ڈ وب جاؤ۔

(٤) جب حرم مدینہ نظر آئے بہتر یہ ہے کہ پیادہ ہو لو،روتے، سرجھکاتے، آنکھیں نیچی کئے، اور ہوسکے تو ننگے پاؤں چلو بلکہ   ؎

جائے سراست اینکہ تو پامی نہی                     پائے نہ بینی کہ کجا می نہی

حر م کی زمین اور قدم رکھ کے چلنا                                 ارے سر کا موقعہ ہے او جانے والے

(٥) جب قبہ انور پر نگاہ پڑے درود وسلام کی کثرت کرو۔

(٦) جب شہر اقدس تك پہنچو جلال وجمال محبوب صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی تصور میں غرق ہوجاؤ۔

(٧) حاضری مسجد سے پہلے تمام ضروریات جن کا لگاؤ دل بٹنے کا باعث ہو نہایت جلد فارغ ہو، ان کے سوا کسی بیکار بات میں مشغول نہ ہو۔ معًا وضو او رمسواك کر واور غسل بہتر ، سفید وپاکیزہ کپڑے پہنو اور نئے بہتر، سرمہ اور خوشبو لگاؤ اور مشك افضل ہے۔

(٨) اب فورًا آستانہ اقدس کی طرف نہایت خشوع وخضوع سے متوجہ ہو، رونا نہ آئے تو رونے کامنہ بناؤ، اور دل کو بزور رونے پر لاؤا ور اپنی سنگدلی سے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف متوجہ کرو۔

(٩) جب درمسجد پر حاضر ہو صلوٰۃ وسلا م عرض کرکے تھوڑا ٹھہرو جیسے سرکار سے حاضری کی اجازت مانگتے ہو، بسم اﷲ کہہ کر سیدھا پاؤں پہلے رکھ کہ ہمہ تن ادب ہوکر داخل ہو۔

(١٠) اس وقت جو ادب وتعظیم فرض ہے ہر مسلمان کا دل جانتاہے کہ آنکھوں کان، زبان، ہاتھ، پاؤں، دل سب خیال غیر سے پاك کرو۔ مسجد اقدس کے نقش ونگار نہ دیکھو۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن