30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٥٤) اور اگر اس کو سلے کپڑے پہنائے یا خوشبو اس طرح لگائی کہ اپنے نہ لگی توا س پرکفارہ نہیں، ہاں گناہ ہوگا، اگر وہ بھی احرام میں تھا۔ا ور وہ حسب تفصیل مذکور دم یا صدقہ دے گا۔
(٥٥) وقوف عرفہ سے پہلے جماع کیا تو حج نہ ہوا اسے حج ہی کی طرف پورا کرکے دم دے اور پھر فورًا ہی سال آئندہ اس کی قضا کرلے۔ عورت بھی احرام حج میں تھی توا س پرلازم ہے اور مناسب ہے کہ حج کے احرام سے ختم تك دونوں اس طرح جدا رہیں کہ ایك دوسرے کو نہ دیکھے، اگر خوف ہو کہ پھر اس بلا میں پڑجائیں گے اور وقوف کے بعد صحبت کرنے سے حج تو نہ جائے گا مگر اگر حلق وطواف سے پہلے کیا تو بُدنہ دے اور دونوں کے بیچ میں کیا تو دم، او ربہتر عــــہ اب بھی بدنہ ہے او دونوں کے بعد کچھ نہیں
(٥٦) عمرہ میں طواف کے چارپھیروں سے پہلے جماع کیا تو عمرہ جاتارہا دم دے او رعمرہ پھر کرے او رچار کے بعد دم دے عمرہ صحیح ہے۔
(٥٧) اپنی جوں اپنے بدن یا کپڑوں میں ماری یاپھینك دی تو ایك میں روٹی کا ٹکڑا دے۔ او ردو ہوں تو مٹھی بھر اناج اور زیادہ میں صدقہ دے۔
(٥٨) جوئیں مارنے کو سر یا کپڑا دھویا یا دھوپ میں ڈالا جب بھی یہی کفارے جو خود قتل میں تھے۔
(٥٩) یونہی دوسرے نے اس کے کہنے یا اشارہ کرنے سے اس کی جوں کومارا جب بھی اس پرکفارہ ہے اگرچہ وہ دوسرا احرام میں نہ ہو۔
(٦٠) زمین وغیر ہ پر گری ہوئی جوں یا دوسرے کے بدن یا کپڑوں کی مارنے میں اس پر کچھ نہیں اگر چہ وہ دوسرا بھی احرام میں ہو۔
مسئلہ: جہاں ایك دم یا صدقہ ہے قارن پردو ہیں۔
مسئلہ: کفارہ کی قربانی یا قارن ومتمتع کے شکرانہ کی غیر حرم میں نہیں ہوسکتی مگر شکرانہ کی قربانی سے آپ کھائے، غنی کو کھلائے، اور کفارہ کی صرف محتاجوں کا حق ہے۔
نصیحت: کفارے اس لیے ہیں کہ بھول چوك سے یا سونے میں یا مجبوری سے جرم ہوں تو کفارہ سے پاك ہوجائیں ، نہ اس لیے کہ جان بوجھ کر بلاعذر جرم کرو اور کہو کفارہ دے دیں گے، دینا تو جب بھی آئیگا، مگر قصدًا حکمِ الٰہی کی مخالفت سخت ہے۔ والعیاذ باﷲ تعالیٰ حق سبحانہ توفیق طاعت عطافرماکر مدینہ کی زیارت کرائے۔ آمین!
|
عــــہ: ذکرتہ خروجًا عن خلاف قوی ۱۲ منہ (م) |
میں نے اس کو اس لیے ذکر کیا ہے تاکہ قوی اختلاف سے خروج ہوجائے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع