30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٣٩) اس کے چار سے کم پھیرے بالکل نہ کئے تو دم دے دے اور بارھویں کے بعد کئے تو ہر پھیرے پر صدقہ ہے۔
(٤٠) طواف فرض کے سوا اور کوئی طواف ناپاکی میں کیا تودم ہے، اور بے وضو توصدقہ۔
(٤١) فرض وغیرہ کوئی طواف ہو جیسے ناقص طورپر کیا کہ کفارہ لازم ہوا، جب کامل اعادہ کرلیا کفارہ اترگیا مگر بارھویں کے بعد ہونے سے جو نقصان طواف فرض کے سوا کسی پھیرے میں آیا اس کا اعادہ ناممکن بارھویں تو گزرگئی۔
(٤٢) نجس کپڑوں سے طواف مکروہ ہے کفارہ نہیں۔
(٤٣) سعی کے چار پھیرے یازیادہ بلاعذر اصلًا نہ کئے، یا سواری پر کئے تو دم ہے اورحج گیا اور چار سے کم میں ہر پھیرے پرصدقہ دے۔
(٤٤) طواف سے پہلے سعی کرلی پھر کرے، نہ کرے گا تودم لازم۔
(٤٥) دسویں کی صبح بلا عذر مزدلفہ میں وقوف نہ کیا تودم دے۔ ہاں کمزور یاعورت بخوفِ زحمت ترك کرے تو جرمانہ نہیں۔
(٤٦) حلق حرم میں نہ کیا حدودِ حرم سے باہر کیا یا بارھویں کے بعد کیا تو دم ہے۔
(٤٧) رمی سے پہلے حلق کرلیا دم دے۔
(٤٨) قارن یا متمتع رمی سے پہلے قربانی یا قربانی سے پہلے حلق کریں تو دم دیں۔
(٤٩) اگر رمی کسی دن اصلًا نہ کی۔
(٥٠) یا کسی ایك دن کی بالکل یا اکثر ترك کردی مثلًا دسویں کو تین کنکریوں تك ماریں یا گیارھویں کو دس کنکریوں تک۔
(٥١) یا کسی ایك دن کی بالکل یا اکثر اس کے بعد دوسرے دن کی، تو ان صورتوں میں دم دے، اورا گر کسی دن کی رمی اس کے بعد آنے والی رات کرلی توکفارہ نہیں۔
(٥٢) اگر کسی دن کے نصف سے کم رمی مثلًا دسویں کی تین کنکریاں اور دن کی دس بالکل چھوڑدیں یا دوسرے دن کیں، توہر کنکری پرا یك صدقہ دے۔ ان صدقوں کی قیمت دم کے برابر ہوجائے تو کچھ کم کرلے۔
(٥٣) احرام والے نے کسی دوسرے کے بال مونڈے یا ناخن کترے اگر وہ بھی احرام میں ہے تو یہ صدقہ دے اور وہ صدقہ یا دم اسی تفصیل پر کہ اوپر گزری۔ اور اگر وہ احرام میں نہیں تو کچھ خیرات کردے اگر چہ ایك مٹھی، اور وہ کچھ نہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع