30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٢٢) مونڈنا، کترنا، موچنہ سے لینا، نورہ لگانا سب کا ایك حکم ہے۔
(٢٣) عورت اگر سارے یا چہارم سرکے بال ایك پورہ برابر کترے تو دم ہے اور کم میں صدقہ۔
(٢٤) وضو عــــہ۱ کرنے یا کھجا نے یا کنگھی کرنے میں جو بال گرے اس پر بھی پورا صدقہ ہے۔ اور بعض نے کہا دوتین بال تك ہر بال کے لیے ایك مٹھی اناج یا ایك روٹی کا ٹکڑا یا ایك چھوہارا۔
(٢٥) بال آپ گرجائے بے اس کا ہاتھ لگائے یا بیماری سے تمام بال گرپڑیں توکچھ نہیں۔
(٢٦) ایك ہاتھ ایك پاؤں کے پانچوں ناخن کترے یا بیسوں ایك ساتھ تو ایك دم ہے۔ اور اگر کسی ہاتھ پاؤں کے پورے پورے پانچ نہ کترے تو ہر ناخن پر ایك صدقہ، یہاں تك کہ چاروں ہاتھ پاؤں کے چار چار کترے تو سولہ صدقے دے مگر یہ کہ صدقوں کی قیمت ایك دم کے برابر ہوجا ئے تو کچھ کم کر لے۔
(٢٧) اگر ایك جلسہ میں ایك ہاتھ یا پاؤں کے کترے، دوسرے میں دوسرے کے، تودو دم دے، یونہی چار جلسوں میں چاروں کے تو چار دم۔
(٢٨) کوئی ناخن ٹوٹ گیا کہ اب اگنے کے قابل نہ رہا اس کا بقیہ اس نے کاٹ لیا تو کچھ نہیں۔
(٢٩) شہوت کے ساتھ بوس وکنار ومساس میں د م عــــہ۲ہے اگرچہ انزال نہ ہو اور بلا شہوت میں کچھ نہیں۔
(۳۰) اندام نہانی پرنگاہ کرنے سے کچھ نہیں اگرچہ انزال ہوجائے۔ مکروہ ضرورہے۔
(٣١) جلق سے انزال ہوجائے تو دم ہے ورنہ مکروہ ہے۔
(٣٢) طواف فرض کلی یا اکثر جنابت میں یا حیض ونفاس میں کیا تو بد نہ ہے، اور بے وضو تودم ہے اور پہلی صورت میں طہارت کے ساتھ ا س کا اعادہ واجب، دوسری میں مستحب ۔
(٣٣) نصف سے کم پھیرے بے طہارت کے کئے تو ہر پھیرے کے لیے ایك صدقہ۔
(٣٤) طواف فرض کل یا اکثر بلاعذر اپنے پاؤں چل کرنہ کیا بلکہ سواری یا گودمیں یا بیٹھے بیٹھے۔
(٣٥) یا بے ستر عورت کیا مثلًا عورت کی چہارم کلائی یا چہارم سر کے بال کھلے تھے۔
(٣٦) یاکعبہ کودہنے ہاتھ پر لے کے الٹا کیا۔
(٣٧) یا اس میں حطیم کے اندر ہو کر گزرا۔
(٣٨) یا بارھویں کے بعد کیا توان پانچوں صورتوں میں دم دے۔
عــــہ۱ : یہاں بھی جلسہ کا اعتبارچاہے ایك جلسہ میں ایك بال یا کل ٹوٹیں توا یك صدقہ اور متعدد جلسوں میں تو متعدد ٢ ١منہ (م)
عــــہ۲ :مسئلہ: مرد کے ان افعال سے عورت کو لذت آئے تو بھی دم ہے ٢ ١منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع