دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(١١) اگر خالص خوشبو کی چیز اتنی کھائی کہ اکثرمنہ عــــہ۱ میں لگ گئی تو دم ہے ورنہ صدقہ۔

(۱۲)کھانے میں خوشبو اگر پکنے میں پڑی یا فنا ہوگئی جب تو کچھ نہیں ورنہ اگر خوشبو کے اجزاء زیادہ ہوں تو وہ خالص خوشبو کے حکم میں ہے، اور اگر کھانے کا حصہ زیادہ ہے تو عام کتابوں میں مطلق حکم دیا کہ اس میں کفارہ کچھ نہیں، ہاں خوشبو آئی تو کراہت ہے۔

(١٣) پینے کی چیزمیں خوشبو ملائی اگر خوشبو کا حصہ غالب ہے یا تین بار یا زیادہ پیا تو دم ہے ورنہ صدقہ ۔

مسئلہ: خمیرہ تمباکو نہ پینا بہتر مگر منع یا کفارہ نہیں عــــہ۲ ۔

(۱۴) اگر چہارم سر یا داڑھی کے بال زیادہ کسی طرح دور کئے تو دم ہے اور کم میں صدقہ۔

(١٥) اگر چند لا ہے یا داڑھی بہت ہلکی چھدری تویہ دیکھیں کہ اتنے بال اس جگہ کی چہارم مقدار تك پہنچتے ہیں یا نہیں؟

(١٦) یونہی چند جگہ سے دور کئے تو ملا کر چہارم کی مقدار دیکھیں گے۔

(١٧) اگر سارے بدن کے بال ایك جلسہ میں دور کئے توایك ہی جرم ہے اور مختلف جلسے تو ہربار نیا جرم۔

(١٨) مونچھیں اگر چہ پوری ہوں صرف صدقہ ہے۔

(١٩) گردن یا ایك بغل پوری ہو تو دم ہے اور کم میں اگر چہ نصف یا زائد ہو صدقہ۔ یونہی موئے زیر ناف چہارم کو سب کے برابر ٹھہرانا صرف سر اور داڑھی میں ہے۔

(٢٠) دونوں بغلیں پوری منڈائے جب بھی ایك ہی دم ہے۔

(٢١) سرا ور داڑھی اور زیر ناف اور بغل کے سوا باقی اعضاء کے منڈنے میں صرف صدقہ ہے۔

عــــہ ۱ :اقول: لم یقل فیہ الدم کما قال کثیرون لانہ لم یلتزق باکثر فمہ، لایلزم الدم بالخالص فکیف بالمخلوط ووقع ھٰھنا فی شرح اللباب فی النقل عن الحلبی تحریف او سقط فا جتنبہ کما بیناہ علی ھامشہ ١٢ منہ (م)

 

عــــہ ۲ :کما حققناہ فیما علی ردالمحتار ١٢ منہ (م)

میں کہتاہوں یہ نہیں کہا اس میں دم ہے جیسا کہ کثیر حضرات نے کہا کیونکہ حجر اسو د سے کثیر چہرہ کا حصہ مس نہیں کر تا تو جب خالص خوشبو کی وجہ سے دم لازم نہیں تومخلوط کے ساتھ کیسے ہوگا یہاں شرح لباب میں حلبی سے نقل کرتے ہوئے تحریف ہوگئی ہے یا الفاظ ساقط ہوگئے ہیں جیسا کہ ہم نے وہاں حاشیہ میں بیان کردیا ہے ۱۲ منہ (ت)

جیسا کہ ہم نے تفصیل حاشیہ ردالمحتار میں دی ہے۔ (ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن