30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٤) بیماری وغیرہ سے اگر سر سے عــــہ۱ پاؤں تك سب کپڑے پہننے کی ضرورت ہوئی تو ایك ہی جرم غیر اختیاری ہے اور اگر مثلًا ضرورت صرف عمامہ کی تھی اور اس نے کرتابھی پہنا تو دو۲ جرم ہیں ۱عمامہ کا غیر اختیاری اور ۲کرتا کا اختیاری۔
(٥) مرد سارا سر یا چہارم یا مرد خواہ عورت منہ کی ٹکلی ساری یا چہارم چار پہر یازیادہ لگاتار چھپائیں تو دم ہے اور چہارم سے کم چار پہرتك یا زیادہ لگا تا ر چھپائیں تو دم ہے اور چہارم سے کم چار پہر تك یا چار سے کم اگر چہ سارا سریا منہ توصدقہ ہے اور چہارم سے کم کو چار پہر سے کم تك چھپائیں تو گناہ ہے کفارہ نہیں۔
(۶) خوشبو اگر بہت سی لگائی جسے دیکھ کر بہت لوگ بتائیں اگر چہ عضو کے تھوڑے ٹکڑے پر یا کوئی بڑا عضو جیسے سر یا منہ یا ران یا پنڈلی پورا سان دیا اگر چہ تھوڑی ہی خوشبو سے،جب توا س پر دم ہے، اور اگر تھوڑی سی خوشبو تھوڑے حصے میں لگائی تو صدقہ ہے۔
مسئلہ: سنگِ اسود شریف پر خوشبو ملی جاتی ہے وہ اگر بوسہ لینے میں بحالت احرام منہ کو بہت سی لگ گئی تو دم دیناہوگا اور تھوڑی سے صدقہ۔
(٧) سر پر تیل مہندی کا خضاب کیا کہ بال نہ چھپائے تو ایك دم ہے اور اگر گاڑھی تھوپی اور چار پہر گزرے تو مرد پر دو دم عــــہ۲ ہیں اور چار پہر سے کم توا یك صدقہ عــــہ۳ اور ایك دم، اور عورت عــــہ۴ پر بہر حال ایك دم۔
(٨) ایك جلسہ میں کتنے ہی بدن پر خوشبو لگائے ایك جرم اور مختلف جلسوں میں ہر بار نیا جرم۔
(٩) تھوڑی سی خوشبو بدن کے متفرق حصوں عــــہ۵ پر لگائی اگر جمع کرنے سے ایك بڑے عضو کامل کی مقدار ہوجائے تو دم ہے ورنہ صدقہ۔(١٠) خوشبو دار سرمہ تین بار یاز یادہ بار لگایا تو دم ہے ورنہ صدقہ۔
عــــہ۱ مسئلہ :یونہی پوری ہتھیلی یا تلوے پر مہندی لگائے تودم ہے، عورت ہو یا مرد، اور چاروں میں ایك ہی جلسہ میں لگائی تو ایك ہی دم، ورنہ ہر جلسہ پر ایك دم، اور ہاتھ یا پاؤں کے کسی حصہ پر لگائی تو صدقہ ١٢ منہ (م)
عــــہ۲ :ایك سارے عضو پر خوشبو کاد وسرا چار پہر سر چھپانے کا ١٢ منہ (م)
عــــہ۳:خوشبو پر دم اور چار پہر سے کم سے کم سر چھپانے پر صدقہ ١٢ منہ (م)
عــــہ۴:صرف خوشبو کا دم ہے اس لیے کہ سر چھپانا تو اسے روا ہے ٢ ١منہ (م)
|
عــــہ۵:قیدت بہ لان الطیب الکثیر لایتقید بکمال العضو فتنبہ ۱۲ منہ (م) |
یہ قید اس لیے لگائی ہے کہ کثیر خوشبو کی صورت میں کمالِ عضو کے ساتھ مقید نہیں کیا جاتا پس متوجہ رہو ۱۲منہ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع