دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(١٨) بہتریہ ہے کہ وقت ذبح قربانی والے جانور کے دونوں ہاتھ اور ایك پاؤں باندھ لو، ذبح کر کے کھول دو۔

(١٩) اونٹ ہو تو اسے کھڑا کر کے سینہ میں گلے کے انتہا پر تکبیر کہہ کر نیزہ مارو کہ سنت یو نہی ہے اور اس کا ذبح کرنا مکروہ۔ مگر حلال ذبح سے بھی ہوجائے گا اورگلے پر ایك جگہ سے ذبح کرے۔ جاہلوں میں جو مشہور ہے کہ اونٹ تین جگہ سے ذبح ہوتا ہے غلط وخلافِ سنت اور مفت کی اذیت ومکروہ ہے۔

(٢٠) کسی ذبیحہ کو جب تك سرد نہ ہو کھال نہ کھینچو، اعضاء نہ کاٹو کہ ایذا ہے۔

(٢١) یہ قربانی کرکے اپنے اور تمام مسلمانوں کے حج وقربانی قبول ہوجانے کی دعا کرو۔

(٢٢) بعد قربانی رو بقبلہ بیٹھ کر مرد حلق کریں یعنی سارا سر منڈائیں کہ افضل ہے یابال کتروائیں کہ رخصت ہے۔ اور عورتوں کوحلق حرام ہے ایك پور برابر بال کتروادیں۔

(٢٣) حلق ہو یا تقصیر دہنی طرف سے ابتداء کرو اور اس وقت اَﷲ اَکْبَرُ ط اَﷲ اَکْبَرُ ط لَا الٰہَ اِلَّا اﷲ ط وَ اﷲ اَکْبَرُ ط اَﷲ اَکْبَرُ ط وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ ط بعد فراغت بھی کہو، سب مسلمانوں کی بخشش مانگو۔ [1]

 (٢٤) بال دفن کرو اور ہمیشہ بدن سے جو چیز بال ، ناخن، کھال جدا ہو دفن کرو۔

(٢٥) یہاں حلق یا تقصیر سے پہلے ناخن نہ کتراؤ، خط نہ بنواؤ۔

(٢٦) اب عورت سے صبحت کرنے، شہوت سے ہاتھ لگانے، گلے لگانے، بوسہ لینے، دیکھنے کے سوا جو کچھ احرام نے حرام کیا تھا سب حلال ہوگیا۔

(٢٧) افضل یہ ہے کہ آج دسویں ہی تاریخ فرض طواف کے لیے جسے طواف الزیارۃ کہتے ہیں مکہ معظمہ جاؤ بدستور مذکورہ پیادہ باطہارت وستر عورت طواف کرو مگر اس طواف میں اضطباع نہیں۔

(٢٨) قارن ومفرد طواف قدوم میں اور متمتع بعد احرام حج کسی طواف نفل میں حج کے رمل وسعی دونوں خواہ صرف سعی کرچکے ہوں تو اس طواف میں رمل وسعی کچھ نہ کریں اور اگر اس میں رمل وسعی کچھ نہ کیا ہو یا صرف رمل کیا ہو یا جس طواف میں کئے تھے وہ عمرہ کاتھا جیسے قارن ومتمتع کا پہلا طواف یا وہ طواف بے طہارت کیا تھا توان چاروں صورتوں میں رمل وسعی دونوں اس طواف فرض میں کریں ۔

(٢٩) کمزور اور عورتیں اگر بھیڑ کے سبب دسویں کو نہ جائیں تو اس کے بعد گیارھویں کو افضل ہے اور اس دن یہ بڑا نفع ہے کہ مطاف خالی ملتا ہے، گنتی کے بیس بیس آدمی ہوتے ہیں۔ عورتوں کو بھی باطمینانِ تمام


 

 



[1] مسلك متقسط مع ارشاد الساری فصل فی الحلق والتقصیر دارالکتاب العربی بیروت ص١٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن