30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسباب اتارنے سے پہلے امام کے ساتھ مغرب وعشاء پڑھو، او راگر وقت باقی رہے جب بھی ابھی مغرب ہر گز نہ پڑھو نہ راہ میں کہ اس دن یہاں نماز مغرب وقت مغرب میں پڑھنا گناہ ہے اگر پڑھ لوگے عشاء کے وقت پھر پڑھنی ہوگی، غرض یہاں پہنچ کر مغرب وعشاء میں بہ نیت ادانہ کہ بہ نیت قضاء حتی الامکان امام کے ساتھ پڑھو، اس کا سلام ہوتے ہی معا عشاء کی جماعت ہوگی، عشاء کے فرض پڑھو، اس کے بعد مغرب و عشا کی سنتیں ا ور وتر پڑھو،اگر امام کے ساتھ نماز مل سکے تواپنی جماعت کرلواور نہ ہوسکے تو تنہا پڑھو۔
(٧) باقی رات ذکر لبیك ودرود ودعا میں گزار رو کہ یہ بہت افضل جگہ ہے اور بہت افضل رات ہے زندگی ہو تو اور سونے کو بہت سی راتیں ملیں گی اور یہاں یہ رات خدا جانے دوبارہ کیسے ملے اور نہ ہوسکے تو خیر باطہارت سورہو کہ فضول باتوں سے سونا بہتر ہے اور اتنے پہلے اٹھ کر صبح چمکنے سے پہلے ضروریات و طہارت سے فارغ ہولو، آج نماز صبح بہت اندھیرے سے پڑھی جائے گی، کوشش کرو کہ جماعت امام بلکہ پہلی تکبیر فوت نہ ہو کہ عشاء وصبح جماعت سے پڑھنے والا پوری شب بیداری کا ثواب پاتا ہے۔
(٨) اب دربارہ اعظم کی دوسری حاضری کا وقت آیا۔ ہاں ہاں کرم کے دروازے کھولے گئے ہیں کل عرفات میں حقوق اﷲ معاف، یہاں حقوق العباد معاف فرمانے کا وعدہ ہے۔ مشعر الحرام میں یعنی خاص پہاڑی پر اور جگہ نہ ملے تواس کے دامن میں، اور نہ ہوسکے تو وادیِ محسر کے سواجہاں گنجائش پاؤ وقوف کرو اور تمام باتیں کہ وقوف عرفات میں مذکور ہوئیں ملحوظ رکھو۔
(٩) جب طلوع آفتاب میں دورکعت پڑھنے کا وقت رہ جائے امام کے ساتھ منیٰ کو چلو اور یہاں سے ساتھ چھوٹی چھوٹی کنکریاں دانہ خرما کے برا بر پاك جگہ سے اٹھا کر تین بار دھولو کسی پتھر کو توڑ کر کنکریاں نہ بناؤ۔
(١٠) راستے بھر بدستور ذکر ودعاو درود وبکثرت لبیك میں مشغول رہو۔
(١١) جب وادی محسر عــــہ۱ پہنچو پانچ سو پنتالیس ہاتھ بہت جلدی تیزی کے ساتھ چل کر نکل جاؤ مگر نہ وہ تیزی جس سے کسی کو ایذا ہوا ور اس عرصہ میں یہ دعا کرتے جاؤ: اَللّٰھُمَّ عــــہ۲ لَاتَقْتُلْنَا بِغَضْبِك وَلَاتُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ
عــــہ۱ :یہ منی مزدلفہ کے بیچ میں ایك نالہ دونوں کی حدود سے خارج مزدلفہ سے منی کو جاتے بائیں ہاتھ کو جو پہاڑ پڑتا ہے اس کی چوٹی سے شروع ہو کر ۵۴۵ ہاتھ تك ہے یہاں اصحاب الفیل آکر ٹہہرے تھے اور ان پر عذاب ابابیل اترا تھا اس سے جلد گزرنا اور عذاب الہی سے پناہ مانگنا چاہئے ۱۲ منہ (م)
عــــہ۲:الہی ! اپنے غضب سے ہمیں قتل نہ کر اور اپنے عذاب سے ہمیں ہلاك نہ کر اور اس سے پہلے ہمیں عافیت دے ۔ ۱۲ منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع