دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(١١) عرفات میں اس کوہ مبارك کے پاس یا جہاں جگہ ملے شارع عام سے بچ کر اترو۔

(١٢) آج کے ہجوم میں کہ لاکھوں آدمی ،ہزاروں ڈیرے خیمے ہوتے ہیں، اپنے ڈیرے سے جا کر واپسی میں اس کا ملنا دشوار ہوتا ہے اس لیے پہچان کا نشان قائم کر کہ دور سے نظر آئے۔

(١٣) مستورات ساتھ ہوں توا ن کے برقعہ پر کوئی خاص کپڑا علامت چمکتے رنگ کا لگا دو کہ دور سے دیکھ کر تمیز کرسکو اور دل میں تشویش نہ رہے۔

(١٤) دوپہر تك زیادہ وقت اﷲ کے حضور زاری اور باخلاص نیت حسب استطاعت تصدق وخیرات وذکر و لبیك ودرود و دعا واستغفار وکلمہ توحید میں مشغول رہو، حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:سب سے بہتر وہ چیز جو آج کے دن میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہی یہ ہے:

لَا عــــہ اِلٰہَ اِلَّا اﷲ وَحْدَہ لَاشَرِیْك لَہ لَہُ الْمْلْك وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ط وَ ھُوَحَیّ لَّا یَمُوْتُ ط بِیَدِہِ الْخَیْرِ ط وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر[1]۔

(١٥) دوپہر سے پہلے کھانے پینے وغیرہ ضروریات سے فارغ ہولو کہ دل کسی طرف لگانہ رہے، آج کے دن جیسے حاجی کو روزہ مناسب نہیں کہ دعا میں ضعف ہوگا، یونہی پیٹ بھر کر کھانا سخت ضرر اور غفلت وکسل کا باعث ہے، تین روٹی کی بھوك والا ایك ہی کھائے۔ نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے تو ہمیشہ کے لیے یہی حکم دیا ہے، اور خود دنیا سے تشریف لے گئے اور جو کی روٹی کبھی پیٹ بھر کر نہ کھائی حالانکہ اﷲ کے حکم سے تمام جہان اختیار میں تھا اور ہے، اور اگر انوار وبرکات لینا چاہو تو صرف آج بلکہ حرمین شریفین میں جب تك حاضرہو تہائی پیٹ سے زیادہ ہر گز نہ کھاؤ، مانوگے تو اس کا فائدہ، نہ مانو گے تواس کا نقصان آنکھوں سے دیکھ لوگے، ہفتہ بھر اس پر عمل کرکے تودیکھو، اگلی حالت سے فرق نہ پاؤ جبھی کہنا جی بچے تو کھانے پینے کے بہت دن ہیں، یہاں تو نور وذوق کے لیے جگہ خالی رکھو   ؎

بھراتن دوبارہ کیا بھرے گا

عــــہ: اﷲ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ ایك اکیلا، اس کا کوئی ساجھی نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے سب خوبیاں، وہی جلائے وہ مارے، اور وہ زندہ ہے کہ کبھی نہ مرے گا، سب بھلائیاں اسی کے قبضہ میں ہیں اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے ٢ ١(م)


 

 



[1] کتاب ادعیۃ الحج والعمرۃ ملحق ارشاد الساری فصل فی التوجہ ا لی العرفات دارالکتاب العربی بیروت ص١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن