دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(٣) جب آفتاب نکل آئے منیٰ کو چلو اور ہوسکے تو پیادہ کہ جب تك مکہ معظمہ پلٹ کر آؤ گے ہر قدم پر سات سو نیکیاں لکھی جائیں گی، سو ہزار کا لاکھ، سو لاکھ کا کروڑ، سوکروڑ کا ارب، سوارب کا کھرب، یہ نیکیاں تخمینًا ٧٨ کھرب ٤٠ ارب ہوتی ہیں، اور اﷲ کا فضل اس نبی کے صدقہ میں اس امت پر بے شمار ہے جل وعلا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ، والحمد ﷲ رب العالمین۔

(٤) راستے بھر لبیك و دعا  اور درود و ثنا کی کثرت کرو۔

(٥) جب منیٰ نظر آئے کہو:اللّٰھُمَّ عــــہ ھٰذِہٖ مِنٰی فَامْنُنْ عَلَیَّ بِمَامَنَنْتَ بِہٖ عَلٰی اَوْلِیَائِك [1]۔

(٦) یہاں رات کو ٹھہرو، آج ظہر سے نویں کی صبح تك پانچ نمازیں مسجد خیف میں پڑھو، آج کل بعض مطوفوں نے یہ نکالی ہے کہ آٹھویں کو منیٰ نہیں ٹھہرتے سیدھے عرفات پہنچتے ہیں، ان کی نہ مانے اور اس سنتِ عظیمہ کو ہر گز نہ چھوڑے، قافلہ کے اصرار سے ان کو بھی مجبور ہونا پڑے گا،

(٧) شب عرفہ منیٰ میں ذکر وعبادت سے جاگ کر صبح کرو، سونے کے بہت دن پڑے ہیں، اور نہ ہو تو کم از کم عشاء وصبح تو جماعت اولیٰ سے پڑھو کہ شب بیداری کا ثواب ملے گا، اور باوضو سوؤ کہ روح عرش تك بلند ہوگی۔

(٨) صبح تك مستحب وقت نماز پڑھ کر لبیك وذکر ودرود میں مشغول رہو یہاں تك کہ آفتاب کوہ ثبیر پر کہ مسجد خیف شریف کے سامنے ہے چمکے، اب عرفات کو چلو، دل کو خیال غیر سے پاك کرنے میں کوشش کرو کہ آج وہ دن ہے کہ کچھ کا حج قبول کریں گے اور کچھ ان کے صدقے بخش دیں گے، محروم ہو جو آج محروم رہا، وسوسے آئیں تو ان سے لڑائی نہ باندھو کہ یوں بھی دشمن کا مطلب حاصل ہے وہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم اور خیال میں لگ جاؤ، لڑائی باندھی جائے جب بھی توا ور خیال پڑے، بلکہ ان کی طرف دھیان ہی نہ کرو، یہ سمجھ لو کہ کوئی اور وجود ہے جو ایسے خیالات لارہا ہے مجھے اپنے رب سے کام ہے یوں ان شاء اﷲ وہ مردود وناکام واپس جائے گا۔

(٩) راستے بھر ذکر و درود میں بسر کرو، بے ضرورت کچھ بات نہ کرو، لبیك کی بار بار کثرت کرتے چلو،

(١٠) جب نگاہ جبل رحمت پر پڑے ان امور میں اور زیادہ کوشش کرو کہ ان شاء اﷲ تعالیٰ وقت قبول ہے۔

عــــہ:الہٰی! یہ منیٰ ہے تو مجھ پر وہ احسان کر جو تونے اپنے دوستوں پر کئے ١٢ منہ (م)


 

 



[1] کتاب ادعیۃ الحج والعمرۃ ملحق ارشاد الساری فصل فاذاکان الیوم الثانی الخ دارالکتاب العربی بیروت ص١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن