30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آکر پورا کرے، ۱۱یونہی پیشاب پاخانہ کی ضرورت ہو تو چلا جائے وضو کر کے باقی پورا کرے، ۱۲ایك طواف کے بعد جب تك اس کی رکعتیں نہ پڑھ لیں دوسرا طواف شروع کردینا مگر کراہت نما زکا وقت ہو جیسے صبح صادق سے طلوع آفتاب یا نماز عصر پڑھنے کے بعدسے غروب آفتاب تك کہ اس میں متعدد طواف بے فصل نماز جائز ہیں، وقت کراہت نکل جائے تو ہر طواف کے لیے دو رکعت ادا کرے، ۱۳خطبہ امام کے وقت طواف کرنا، ہاں اگر خود پہلی جماعت میں پڑھ چکا تو باقی جماعتوں کے وقت طواف کرنے میں حرج نہیں اور نمازیوں کے سامنے سے گزر سکتا ہے کہ ۱۴طواف بھی مثل نماز ہی ہے، طواف میں کچھ کھانا، ۱۵پیشاب یا پاخانہ یا ریح کے تقاضے میں طواف کرنا،
(٣٢) یہ باتیں طواف وسعی دونوں میں مباح ہیں:
۱سلام کرنا، ۲جواب دینا، ۳پانی پینا، ۴حمد ونعت ومنقبت کے اشعار آہستہ پڑھنا، اور ۵سعی میں کھانا کھا سکتا ہے۔۶حاجت کے لیے کلام کرنا، ۷فتویٰ پوچھنا، فتویٰ دینا۔
(٣٣) طواف کی طرح سعی بھی بلا ضرورت سوار ہوکر یا بیٹھ کر ناجائز وگناہ ہے۔
(٣٤) سعی میں دو باتیں مکروہ ہیں:
۱بے حاجت اس کے پھیروں میں زیادہ فصل دینا مگر جماعت قائم ہوتو چلا جائے،یونہی شرکتِ جنازہ یا قضائے حاجت یا تجدید وضو کواگر چہ سعی میں ضرور نہیں، ۲خرید و۳فروخت، ۴فضول کلام، ۵صفا یا مروہ پر نہ چڑھنا، ۶مرد کا مسعی میں بلا عذر نہ دوڑنا، ۷طواف کے بعد بہت تاخیر کرکے سعی کرنا، ۸ستر عورت نہ ہونا، ۹پریشان نظری یعنی ادھر اُدھر فضول دیکھنا سعی میں بھی مکروہ ہے اور طواف میں اور زیادہ مکروہ ۔
مسئلہ: بے وضو بھی سعی میں کوئی حرج نہیں، ہاں باوضو مستحب ہے،
(٣٥) طواف وسعی کے سب مسائل مذکورہ میں عورتیں بھی شامل ہیں مگر ۱ا ضطباع، ۲رمل، ۳سعی میں دوڑنا ان کے لیے نہیں، ۴مزاحمت کے ساتھ بوسہ سنگ اسود یا ۵مس رکنِ یمانی یا ۶قرب کعبہ یا ۷زمزم کے اندر نظر یا ۸خود پانی بھرنے کی کوشش نہ کریں، یہ باتیں یوں مل سکیں کہ نامحرم سے بدن نہ چھوئے تو خیرورنہ الگ تھلگ رہنا اس کے لیے سب سے بہتر ہے۔
فصل چہارم منیٰ کی روانگی اور عرفہ کا وقوف
(١) ساتویں تاریخ مسجد حرام میں بعد نماز ظہر امام خطبہ پڑھے گا اسے سنو۔
(٢) یوم الترویہ کہ آٹھ تاریخ کا نام ہے جس نے احرام نہ باندھا ہو یا باندھ لے اور ایك نفل طواف میں رمل و سعی جیسا کہ اوپر گزرا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع