دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

قیدیں نہ نبھیں گی۔

تنبیہ: طواف قدوم میں اضطباع ورمل اور اس کے بعد صفا ومروہ میں سعی ضرور نہیں، مگر اب نہ کرے گا تو طواف الزیارت میں کہ حج کا طواف فرض ہے جس کا ذکر ان شاء اﷲ آتا ہے، یہ سب کام کرنے ہوں گے، اور اس وقت ہجوم بہت ہوتا ہے عجب نہیں کہ طواف میں رمل اور مسعی میں دوڑنا نہ ہوسکے اور اس وقت ہوچکا تو طواف میں ان کی حاجت نہ ہوگی، لہذا ہم نے ان کو مطلقًا داخل ترکیب کردیا۔

(٢٧) مفرد وقارن توحج کے رمل وسعی سے طواف قدوم میں فارغ ہو لیے مگر متمتع نے جو طواف وسعی کیے وہ عمرہ کے تھے، حج کے رمل و سعی اس سے ادا نہ ہوئے اورا س پر طواف قدوم ہے نہیں کہ قارن کی طرح اس میں یہ امور کرکے فراغت پالے، لہذا اگر وہ بھی پہلے سے فارغ ہو لینا چاہے تو جب حج کا احرام باندھے گا اس کے بعدایك نفل طواف میں رمل وسعی کرے اب اسے طواف الزیارت میں ان کی حاجت نہ ہوگی،

(٢٨) اب یہ سب حجاج، قارن، متمتع، مفرد، کوئی ہو، کہ منیٰ جانے کے لیے مکہ معظمہ میں آٹھویں تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، ایام اقامت میں جس قدر ہوسکے نرا طواف بے اضطباع ورمل وسعی کرتےر ہیں، باہر والوں کے لیے یہ سب سے بہتر عبادت ہے اور ہر سات پھیروں پر مقام ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام میں دو رکعت پڑھیں۔

(٢٩) اب خواہ منیٰ سے واپسی پر جب کبھی رات میں جتنی بارکعبہ معظمہ پر نظر پڑے لاَ اِلٰہ اِلاَّ اﷲ وَاﷲ اَکْبَرُ تین تین بار کہیں اور نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پردرود بھیجیں، دعاکریں کہ یہ وقت قبول ہے،

(٣٠) طواف اگر چہ نفل ہو اس میں یہ باتیں حرام ہیں:

بے وضو طواف کرنا، کوئی عضو جوستر میں داخل ہے اس کا چہارم کھُلا ہونا مثلًا ران یاآزاد عورت کا کان، بے مجبوری سواری پر یا کسی کی گود میں یا کندھوں پر طواف کرنا، بلا عذر بیٹھ کر سرکنا یا گھٹنوں چلنا، کعبہ کو داہنے ہاتھ پر لے کر الٹا طواف کرنا، طواف میں حطیم کے اندر ہو کر گزرنا، سات پھیروں سے کم کرنا۔

(٣١) یہ باتیں طواف میں مکروہ ہیں:

۱فضول بات کرنا، ۲بیچنا، ۳خریدنا، ۴حمد ونعت ومنقبت کے سوا کوئی شعر پڑھنا۵ذکر یا دعا یا تلاوت یا کوئی کلام بلند آواز سے کرنا۔ ۶ناپاك کپڑے میں طواف کرنا،۷ رمل یا اضطباع یا بوسہ سنگِ اسود جہاں جہاں ان کا حکم ہے ترك کرنا، ۸طواف کے پھیروں میں زیادہ فاصلہ دینا یعنی کچھ پھیرے کر لیے پھر دیر تك ٹھہر گئے یا اور ۹کسی کام میں لگ گئے، باقی پھیرے بعد کو کیے مگر وضو جاتارہا تو کر آئے یا ۱۰جماعت قائم ہوئی اور اس نے نماز ابھی نہ پڑھی ہو تو شریك ہوجائے بلکہ جنازہ کی جماعت میں بھی طواف چھوڑ کر مل سکتا ہے، باقی جہاں سے چھوڑا تھا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن