30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہتے ہوئے در کعبہ تك بڑھو ،جب حجر مبارك کے سامنے سے گزر جاؤ سیدھے ہو لو خانہ کعبہ کو اپنے بائیں ہاتھ پر لے کر یوں چلو کہ کسی کو ایذا نہ دو ۔
(۶) مرد رمل کرتا چلے یعنی جلد جلد چھوٹے قدم رکھتا شانے ہلاتا جیسے قوی و بہادر لوگ چلتے ہیں ،نہ کودتا نہ دوڑتا ،جہاں زیادہ ہجوم ہو جائے اور رمل میں اپنی یا غیر کی اٰیذا ہو اتنی دیر رمل ترك کرو ۔
(۷) طواف میں جس قدر خانہ کعبہ سے نزدیك ہو بہتر ہے ،مگر نہ اتنے کہ پشتہ دیوار پر جسم یا کپڑا لگے اور نزدیکی میں کثرت ہجوم کے سبب رمل نہ ہو سکے تو دوری بہتر ہے۔
(۸) جب ملتزم ،پھر رکن عراقی، پھر میزاب الرحمۃ ،پھر رکن شامی کے سامنے آؤ تو یہ سب دعا کے مواقع ہیں ان کے لیے خاص خاص دعائیں کہ جو جواہر البیان شریف میں مذکور ہیں سب کا یاد کرنا دشوار ہے اس سے وہ اختیار کرو جو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے سچے وعدے سے تمام دعاؤں سے بہتر وافضل ہیں یعنی یہاں اور تمام مواقع میں اپنے لیے دعا کے بدلے اپنے حبییب صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم پر درود بھیجو ،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
اذا یکفی ھمك ویغفر لك ذنبك [1]۔ ایسا کرے گا تو اﷲ تعالی تمھارے سب کام بنا دے گا اور تیرے گناہ معاف فرما دے گا ۔
(۹)طواف میں دعا ودرود کے لیے رکو نہیں بلکہ چلتے میں پڑھو ۔
(۱۰) دعا ودرود چلا چلا کر نہ پڑھو جس طرح مطوف پڑھاتے ہیں بلکہ آہستہ اس قدر کہ اپنے کان تك آواز آئے ۔
(۱۱) جب رکن یمانی کے پاس آؤ تو اسے دونوں ہاتھ یا دہنے ہاتھ سے تبرکا چھوؤ ،نہ صرف بائیں ہاتھ سے ،اور چاہو تو اسے بوسہ بھی دو ،اور نہ ہو سکے تو لکڑی سے چھونا یا اشارہ کر کے ہاتھ چومنا نہیں ۔
(۱۲) جب اس سے بڑھو تو یہ مستجاب جہاں ستر ہزار فرشتے دعا پر آمین کہیں گے وہی دعائے جامع پڑھئے یا اپنے اور سب احباب ومسلمین اور ا س حقیر و ذلیل کی نیت سے صرف درود شریف کافی ہے ۔
(۱۳) اب جو دوبارہ حجر تك آئے یہ ایك پھیرا ہوا ،یونہی سات پھیرے کرو ،مگر باقی پھیروں میں وہ نیت کرنانہیں کہ نیت تو ابتداء میں ہو چکی ، اور رمل صرف اگلے تین پھیروں میں ہے ،اور باقی چار میں آہستہ بے جنبش شانہ معمولی چال سے چلو۔
[1] الترغیب والترھیب الترغیب فی اکثار الصلوۃ علی النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم مصطفٰی البابی مصر ۲/۱۰۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع