دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نہ ہو، ناواقف آدمی اندھے کی طرح کا م کر تا ہے اور جو سمجھ لیا وہ انکھیارا ہے ۔اب اپنے رب عز وجل کا نا م پاك لے کر طواف کیجئے ۔

(۱) شروع طواف سے پہلے مرد اضطباع کرے یعنی چادر کی سیدھی جانب دہنی بغل کے نیچے سے نکا لے کہ سیدھا شانہ کھلا رہے اور دونوں آنچل بائیں کندھے پر ڈال لے۔

(۲) اب رو بہ کعبہ حجر اسود کی دہنی طرف رکن یمانی کی جانب سنگ اسود کے قریب یوں کھڑے ہو کہ تمام پتھر اپنے سیدھے ہاتھ کو رہے ۔پھر طواف کی نیت کرو:

اللھم عــــہ انی ارید طواف بیتك المحرم فیسرہ لی وتقبلہ منی ۔

(۳) اس نیت کے بعد کعبہ کو منہ کیے اپنی داہنی سمت چلو ،جب سنگ اسود کے مقابل ہو (اور یہ بات ادنی حرکت میں حاصل ہو جائے گی ) کانوں تك ہاتھ اس طرح اٹھاؤ کہ ہتھیلیاں حجر کی طرف رہیں اور کہو :

بسم عــــہ۲ اﷲ والحمد ﷲ واﷲ اکبر ط والصلو ۃ والسلام علی رسول اﷲ ۔[1]

(۴) میسر ہو سکے تو حجر اسود مطہر پر دونوں ہتھیلیاں اور ان کے بیچ میں منہ رکھ کر یوں بوسہ دو کہ آواز پیدا ہو سکے۔ تین بار ایساہی کرو ،یہ نصیب ہو تو کمال سعادت ہے،یقینا تمھا رے محبوب ومولی محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسے بوسہ دیا اور روئے اقدس اس پر رکھا ہے زہے خوش نصیبی کہ تمھارا منہ وہاں تك پہنچے ،اور ہجوم کے سبب نہ ہو سکے تو نہ اوروں کو ایذا دو اور نہ آپ دبو کچلو ،بلکہ اس کے عوض ہا تھ سے اور ہاتھ نہ پہنچے تو لکڑی سے سنگ اسود مبارك چھو کر اسے چوم لو ،اور یہ بھی نہ بن پڑ ے تو ہاتھوں سے اس کی طرف اشارہ کر کے اسے بوسہ دے ،محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے منہ رکھنے کی جگہ پر نگاہ پڑ رہی ہے یہی کیا کم ہے !

(۵) اللھم عــــہ۳ ایمانا بك واتباعا لسنۃ نبیك محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم [2]

عــــہ ۱:اے اﷲ !میں تیرے مبارك ومعزز گھر کا طواف کرنے لگا ہوں اسے میرے لیے آسان فرما اور اسے میر ی طرف سے قبول فرما ۔(ت)

عــــہ۲: اﷲ کے نام سے ،تمام حمد اﷲ کے لیے ،اﷲ سب سے بڑا ہے اور صلٰوۃ وسلام ہو اﷲ کے رسول پر (ت)

عــــہ۳ :الہی تجھ پر ایمان لا کر اور تیرے نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کی پیروی کو یہ طواف کرتا ہوں ۱۲ منہ(م)


 

 



[1] منسك متوسط مع ارشاد الساری فصل فی صفۃ الشروع فی الطواف دار الکتاب العربی بیروت ص ۸۹

[2] الاذکا ر امام نووی فصل فی اذکا ر الطواف دارالکتا ب العربی بیروت ص ۱۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن