30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تعالٰی علیہ وسلم کے زمانہ میں مسجد الحرام اسی قدر تھی، اس کی حد پر باب السلام شرقی قدیم دروازہ واقع ہے، رکن مکان کا گوشہ جہاں اس کی دو دیواریں ملتی ہیں جسے زاویہ کہتے ہیں، اس طرح ا _________ ح ب اح ، ح ب دونوں دیواریں مقام ح پر ملی ہیں۔ یہ رکن زاویہ ہے، کعبہ معظمہ کے چار رکن ہیں، رکنِ اسود جنوب مشرق کے گوشہ میں، اسی میں زمین سے اونچا سنگ اسود شریف نصب ہے، رکن عراق مشرق وشمال کے گوشہ میں، دروازہ کعبہ انہی دونوں رکنوں کے بیچ کی شرقی دیوار میں زمین سے بہت بلند ہے۔ ملتزم اسی شرقی دیوار کا وہ ٹکڑا جو رکن اسود سے دروازہ کعبہ معظمہ تك ہے، رکن شامی شمال مغرب کے گوشہ میں ، میزاب رحمت، سونے کا پرنالہ رکن شامی وعراقی کے بیچ کی شمالی دیوار پر چھت میں نصب ہے، حطیم بھی اسی شمالی دیوار کی طرف ہے،یہ زمین عــــہ کعبہ معظمہ ہی کی تھی، زمانہ جاہلیت میں جب قریش نے کعبہ از سر نو بنایا، کمی خرچ کے باعث اتنی زمین کعبہ معظمہ سے باہر چھوڑدی، اس کے گرد اگرد ایك قوسی انداز کی چھوٹی سی دیوار کھینچ دی اور دونوں طرف آمد ورفت کا دروازہ ہے۔ اور یہ مسلمانوں کی خوش نصیبی ہے اس میں داخل ہونا کعبہ معظمہ ہی میں داخل ہونا ہے جو بحمد ﷲ تعالیٰ بے تکلیف نصیب ہوتاہے، رکن یمانی غروب وجنوب کے گوشہ میں مستجاب رکن عراق ویمانی کے بیچ کی غربی دیوار کاوہ ٹکڑا جو ملتزم کے مقابل ہے، مستجاب رکن یمانی اور رکن اسود کے بیچ میں جو دیوار جنوبی ہے یہاں ستر ہزار فرشتے دعا پر آمین کہنے کے لیے مقرر ہیں، فقیر نے اس کا نام مستجاب رکھا، مقامِ ابراہیم دروازہ کعبہ کے سامنے ایك قبہ میں وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہوکر سیدنا ابراہیم خلیل اﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کعبہ بنایا تھا ان کے قدم پاك کا اس پر نشان ہوگیا جواب تك موجود ہے اور جسے اﷲ تعالیٰ نے آیا ت بینات اﷲ تعالیٰ کی کھلی نشانیا فرمایا۔ زمزم شریف کا قبہ اس سے جنوب کو مسجد شریف میں واقع ہے،باب الصفا مسجد شریف کے دروازوں میں سے ایك دروازہ ہے جس سے نکل کر سامنے کوہ صفا ہے صفا کعبہ معظمہ سے جنوب کو ایك پہاڑی تھی کہ زمین میں چھپ گئی ہے، اب وہاں قبلہ رخ ایك دالان بنادیاہے اور چڑھنے کی سیڑھیاں۔ مروہ دوسری پہاڑی صفا سے پورب کو تھی، یہاں بھی قبلہ رخ دالان بنادیا ہے اور سیڑھیاں۔ صفا سے مروہ تك جو فاصلہ ہے اب یہاں بازار ہے ۔ صفا سے چلتے ہوئے دہنے ہاتھ کو دکانیں اور بائیں ہاتھ کو احاطہ مسجد الحرام ہے۔ میلین اخضرین اس فاصلہ کے وسط میں دیوار حرم شریف میں دوسبز میل نصب ہیں، جیسے میل کے شروع میں پتھر لگا ہوتا ہے، مسعی وہ فاصلہ کہ ان دونوں میلوں کے بیچ میں ہے، یہ سب صورتیں رسالہ میں بار بار لکھ کر خوب ذہن نشین کر لیجئے کہ وہاں پہنچ کر پوچھنے کی حاجت
عــــہ: جنوبًا شمالًا چھ ہاتھ کعبہ کی زمین ہے اور بعض کہتے ہیں سات ہاتھ اور بعض کا خیال ہے کہ سارا حطیم ہے۔ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع