دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

رہتے ہیں خبردار ہر گز انھیں نہ اڑائے نہ ڈرائے نہ کوئی ایذا پہنچائے، بعض ادھر اُدھر کے لوگ جو مکے میں بسے کبوتروں کا ادب نہیں کرتے، ان کی ریس نہ کرے، مگر برا انھیں بھی نہ کہے، جب وہاں کے جانوروں کا ادب ہے تو مسلمانوں انسان کا کیا کہنا،

(١٧) جب رب العالمین جل جلالہ، کا شہر نظر پڑے ٹھہر کر دعا مانگے اور درود شریف کی کثرت کرے اور افضل یہ ہے کہ نہا دھو کر داخل ہو اور مدفونین جنت المعلیٰ کے لیے فاتحہ پڑھے،

(١٨) جب مدعٰی میں پہنچے جہاں کعبہ معظمہ نظر آئے اﷲ اکبر یہ عظیم قبول واجابت کا وقت ہے صدق دل سے اپنے اور تمام عزیزون دوستوں مسلمانو ں کے لیے مغفرت وعافیت مانگے، اور فقیر دعائے جامع عرض کرتا ہے درود شریف کی کثرت کرے اور اسے کم از کم تین بار پڑھیں،

عــــہ۱اَللّٰھُمَّ ھٰذَا بَیْتُك وَاَنَاعَبْدُك اَسْأَلَك الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ لَیْ وَلِوَالِدَیَّ وَ لَلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَلِعَبْدِك اَحْمَدْرَضَا اِبْنِ نقی عَلِی اَللّٰھُمَّ اغْفِرْھُمَا وَارْحَمْھُمَا وَانْصُرْہُ نَّصْرًا عَزِیْزًا پھر درود شریف پڑھیں۔

(۱۹) یو نہی ذکر خدا ورسول اور اپنے تمام مسلمانوں کے لیے دعائے فلاح دارین کر تاہوا باب السلام تك پہنچے اور اس آستانہ پاك کو بوسہ دے کر داہنا پاؤں پہلے رکھ کر داخل ہو اور کہے:

عــــہ۲ بِسْمِ اﷲِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اﷲِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاَزْوَاجِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِی اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔

عــــہ۱: ترجمہ: الہٰی! یہ تیرا گھر ہے او میں تیرا بندہ ، الہٰی! میں تجھ سے پناہ مانگتاہوں، گناہوں کی معافی اور دین و دینا وآخرت میں ہر بلا سے محفوْظی اپنے لیے اور اپنے ماں باپ اور سب مردوں عورتوں اور تیرے حقیر بندے احمد رضا خاں علی کے لیے، الٰہی! اس کی زبردست امداد فرما، آمین!

عــــہ۲ :اﷲ کے نام سے اور سب خوبیاں خدا کو اور رسول اﷲ پر سلام، الہٰی درود بھیج ہمارے آقا محمد اور ان کی آل اور ان کی بیبیوں پر، الہٰی! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔(م)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن