دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(٨) اب حج تین طرح کا ہوتا ہے۔

ایك یہ کہ نراحج کرے اسے افراد۱ کہتے ہیں، اس میں بعد سلام یوں کہے:

عــــہ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرَیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہ، لِیْ وَتَقَبَلْہُ مَنِّیْ نَوَیْتَ الْحَجَّ مُخْلِصًالِلّٰہِ تَعَالٰی ١[1]۔

دوسرا یہ کہ یہاں سے نرے عمرے کی نیت کرے، مکہ معظمہ میں حج کا احرام با ندھے اسے تمتع کہتے ہیں اس میں بعد سلام یو کہے:

اَللّٰھُمَّ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ فَیَسِّرْ ھَالِی وَتَقَبَّلْھَا مَنِّیْ نُوَیْتُ الْعُمْرَۃَ مُخْلِصًالِلّٰہِ تَعَالٰی ٢[2]۔

تیسرا یہ کہ حج وعمرہ کی یہیں سے نیت کرے اور یہ سب سے افضل ہے اسے قِران کہتے ہیں، اس میں بعد سلام یو ں کہے:

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فَیَسِّرْ ھُمَالِیْ وَتَقَبَّلْھُمَا مِنِّیْ نُوَیْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ تَعَالٰی [3]۔

اورتینوں صورتوں میں اس نیت کے بعد لبیك بآوازِ بلند کہے، لبیك یہ ہے:

لَبَّیْك اَللّٰھُمَّ لَبَّیْك ط لَبَّیْك لاَ شَرِیْك لَك لَبَّیْك ط اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَك وَالْمُلْك ط لاَ شَرِیْك لَك ط[4]
(۹) یہ احرام تھا اس کے ہوتے ہی یہ کام حرام ہوگئے۔

عورت سے ۱صحبت، ۲بوسہ، ۳مساس، ۴گلے لگانا، اس کی ۵اندام نہانی پرنگاہ، جبکہ یہ چاروں باتیں بشہوت ہوں، ۶عورتوں کے سامنے اس کا نام لینا، ۷فحش گناہ، ہمیشہ حرام تھے اب اورسخت حرام ہوگئے، کسی سے ۸دینوی لڑائی جھگڑا، ۹جنگل کا شکار، اس کی طرف شکار کرنے کو ۱۰اشارہ کرنا یا ۱۱کسی طرح بتانا، بندوق

عــــہ: ترجمہ: الٰہی! میں حج کا ارادہ کرتاہوں تو اسے میرے لیے آسان کردے اور مجھ سے قبول فرما، میں نے خاص اﷲ تعالٰی کے لیے حج کی نیت کی۔ (م)


 

 



[1] منسك متوسط مع ارشاد الساری فصل یصلی رکعتین بعد اللبس دارالکتاب العربی بیروت ص٦٩

[2] منسك متوسط مع ارشاد الساری فصل یصلی رکعتین بعد اللبس دارالکتاب العربی بیروت ص٧٠

[3] منسك متوسط مع ارشاد الساری فصل یصلی رکعتین بعد اللبس دارالکتاب العربی بیروت ص٧٠

[4] منسك متوسط مع ارشاد الساری فصل یصلی رکعتین بعد اللبس دارالکتاب العربی بیروت ص٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن