30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٣٤)عــــہ۱ یَاصَمَدُ ١٣٤ بار روزانہ پڑھے بھوك وپیاس سے بچے گا۔
(٣٥) اگر دشمنی یا رہزن کا ڈر ہو لِاِیْلٰف پڑھے، ہر بلا سے امان رہے۔
(٣٦) سوتے وقت آیۃ الکرسی ایك بار ہمیشہ پڑھے کہ چور اور شیطان سے امان رہے،
(٣٧) اگر کوئی چیز گم ہوجائے تو کہے: عــــہ۲ یَاجَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّارَیْبَ فِیْہِ ط اِنَّ اﷲلَایُخْلِفُ الْمِیْعَادَ o اِجْمَعْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ ضَالَّتِیْ [1]۔
ان شاء اﷲ تعالیٰ مل جائے گی۔
(٣٨) کرایہ کے اونٹ وغیرہ جو کچھ بارکرنا ہوا س کے مالك کو دکھائے اور اس سے زیادہ بغیر اس کی اجازت کے نہ رکھے۔
(٣٩) جانور کے ساتھ نرمی کرے،
طاقت سے زیادہ کام نہ لے، بے سبب نہ مارے، نہ کبھی پونچھ پر مارے، حتی المقدور اس
پر نہ سوئے کہ سونے کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے، کسی سے بات وغیرہ کرنے کو کچھ دیر
ٹھہرنا ہو تو اتر لے اگر ممکن ہو ۔
(٤٠) صبح وشام اتر کر کچھ دیر پیادہ چل لینے میں دینی دنیوی بہت فائدے ہیں۔
(٤١) بدوؤں اور سب عربوں سے بہت نرمی کے ساتھ پیش آئے، اگر وہ سختی کریں ادب سے تحمل کرے، اس پر شفاعت نصیب ہونے کا وعدہ فرمایا ہے، خصوصًا اہل حرمین خصوصًا اہل مدینہ، اہل عرب کے افعال پر اعتراض نہ کرے، نہ دل میں کدورت لائے، اس میں دونوں جہان کی سعادت ہے،
(٤٢)
جمال یعنی اونٹ والوں کو یہاں کے کرایہ والے نہ سمجھے بلکہ اپنا مخدوم جانے اور
کھانے پینے میں ان سے بخل نہ کرے کہ وہ ایسوں سے ناراض ہوتے ہیں اور تھوڑی بات میں
بہت خوش ہوجاتے ہیں اور امید سے زیادہ کام آتے ہیں۔
(٤٣) سفر مدینہ طیبہ میں قافلہ نہ ٹھہرنے کے باعث بمجبوری ظہر وعصر ملا کر پڑھنی
ہوتی ہے اس کے لیے لازم ہے
عــــہ:۱ ترجمہ: اے بے نیاز۔ (م)
عــــہ:۲ ترجمہ: اے یقینی دن کے لیے سب لوگوں کے جمع فرمانے والے بیشك اﷲ تعالیٰ وعدہ خلافی نہیں کرتا مجھے میری گمی چیز ملادے ١٢ منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع