دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

یہ سن کر ان برائیوں سے توبہ کرے اور الله تعالیٰ کی طرف رجوع لائے، اپنے اس نبی پر جفا نہ کرے جو اس کا اور تمام جہاں کا الله عزوجل کی طرف سے وسیلہ ہیں، اور ہم نے بہت تارکانِ زیارت بحال قدرت کو دیکھا کہ الله تعالیٰ نے ان کے چہروں پر صریح محسوس تاریکی ظاہر کردی اور نیکیوں میں انھیں ایسا سست کردیا کہ عبادت چھوڑ کر دنیا میں پڑگئے اور مرتے دم تك اس حال پر رہے[1]۔"(ملخصا) والعیاذ بالله سبحانہ وتعالیٰ۔

اس کے بعد امام نے وہ سخت ہولناك واقعے لکھے جنھیں سن کر مسلمان کا دل کانپ اٹھے، الله تعالٰی اپنی امان میں رکھے صدقہ اپنے پیارے حبیب قریب مجیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا، ا ۤمین! مسلمان غور کرے جب تارك زیارت کا یہ حال ، اس کے مانع یا منکر فضیلت کا کیا حال ہوگا! آفتاب سے زیادہ روشن کہ ایسا شخص گمراہ، بددین، خارق اجماع مسلمین، مستحق وعیدشدید، نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَسَآءَتْ مَصِیۡرًا﴿۱۱۵﴾٪ [2](ہم اسے اس کے حال پر چھوڑدیں گے اور اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بری جگہ پلٹنے کی، ت) ہے۔

امام ابن حجر افضل القریٰ میں فرماتے ہیں:"جو اس کی خوبی میں نزاع کرے گا اس کا نزاع کرنا دنیا و آخرت میں اس کی تباہی وروسیاہی کا باعث ہوگا[3]۔"امام سبکی شفاء السقام شریف میں فرماتے ہیں:"نبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت واطراف عالم سے اس کی طرف سفر اعظم قربات الٰہی سے ہے جیسا کہ مدتوں سے شرق وغرب کے مسلمانوں میں معروف ہے، آج کل بعض مردود (یعنی ابن تیمیہ اور اس کے ہوا خواہ) شیطان کے سکھائے سے اس میں شك ڈالنے لگے مگر ہیہات یہ مسلمان کے دل میں کہاں جگہ پاتی، یہ تو ایك مردود کی فتنہ پر دازی ہے جس کا وبال اسی پر پڑے گا۔[4] امام احمد قسطلانی مواہب شریفہ میں فرماتے ہیں:"قبر مبارك کی زیارت بہت بڑی قربت اور بہت بڑی امید کی اطاعت اور نہایت بلند درجوں کی طرف راہ ہے جو اس کے خلاف اعتقاد کرے اس نے رسنِ اسلام کا حلقہ اپنی گردن سے نکال دیا اور خدا ورسول وجماعت مشاہیر ائمہ کا خلاف کیا۔"[5]


 

 



[1] جوہر منظم ابن حجر مکی عربی فصل ثالث فی التحذیر من ترك زیارت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم مطبعہ خیریہ مصر ص۲۸ تا ٣٠

[2] القرآن ٤/١١٥

[3] افضل القریٰ

[4] شفاء السقام الباب ا لسادس فی کون السفر الیہاقربۃ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ص۱۰۲

[5] المواہب اللدنیہ مقصد عاشر فصل ثانی الترغیب فی زیارۃ صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم المکتب الاسلامی بیروت ٤/٥٧٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن