دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اس کے منافی نہیں فقہاء واجب کو بھی"کہ سنت یعنی جو حدیث سے ثابت ہو"سنت بولتے ہیں۔ امام محمد رحمہ الله تعالٰی علیہ نے نماز عید کو کہ حنفیہ کے نزدیك واجب، ہے سنت کہا بلکہ اطلاق اعم میں مستحب ومندوب بھی واجبات کو شامل، اور فرض وواجب جبکہ حکم عمل واثم تارك میں مشارک، اور شافعیہ کے یہاں فرق اصطلاح نہیں تو ان کے نزدیك واجب پر اطلا ع فرض اور حج سے تمثیل بعید نہیں، اس تقریر پر سب افعال متفق ہوجائیں گے اور بہ تصریح علماء مثل علامہ شامی وغیرہ اہدائے وفاق ابقائے خلاف، سے اولیٰ اور بیشك وجوب وقرب وجوب کہ جمہورائمہ مذاہب جس کی تصریح کرتے ہیں، تارك کے اثم پر یك زبان، بہرحال جزم کیاجاتا ہے کہ باجود قدرت تارك زیارت قطعًا محروم وملوم وبد بخت ومشوم وآثم وگنہگار و ظالم و جفا کار ہے، والعیاذ بالله ممالا یرضاہ، لاجرم سلفًا وخلفًا علماء دین وائمہ معتمدین تارك زیارت پر طعن شدید وتشنیع مدید کرتے آئے کہ ترك مستحب ہر گز نہیں ہوسکتی، علامہ رحمت الله علیہ رحمۃ الله تلمیذ امام ابن ہمام نے لباب میں فرمایا:"ترك زیارت بڑی غفلت اور سخت بے ادبی ہے۔"[1]

اور امام ابن حجر مکی قدس سرہ الملکی نے توجوہر منظم میں تارك زیارت پر قیامت کبرٰی قائم فرمائی، فرماتے ہیں رحمہ الله تعالٰی:

"خبردار ہو حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے تجھے ترك زیارت سے حد درجہ ڈرایا اور اس کی آفتوں سے وہ کچھ بیان فرمایا کہ اگرتو اسے غور سے سمجھے تو اپنے اوپر ہلاکت وبدانجامی کا خوف کرے، حضور نے صاف فرمادیا کہ ترك زیارت جفا ہے۔

اور یونہی صحیح حدیث میں آیا کہ"میرا ذکر سن کر مجھ پر درود نہ پڑھنا جفا ہے۔"اس سے ثابت ہوا کہ باوجود قدرت ترك زیارت اور ذکر اقدس سن کر ترك درود، دونوں یکساں ہیں کہ دونوں جفا ہیں، تو تارك زیارت پر ان سب عذابوں اور شناعتوں کا خو ف ہے جو تارك درود کے لیے حدیثوں میں آئیں کہ وہ شقی، نامراد ذلیل وخوار، مستحق نار، خدا ورسول سے دور ہے، اس پر ان سب عذابوں اور نیز مردود بارگاہ ہونے کی دعا جبریل امین وحضور سید عالم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمائی، وہ راہ جنت بھول گیا، حد بھر کا بخیل، ملعون، بے دین ہے، اپنے نبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کے دیدار جمال جہاں آرا سے محروم رہے گا، والعیاذ بالله تبارك وتعالیٰ ان باتوں کو یاد کرکے اسے خبر دے جس نے باوصفِ قدرت براہ سستی وکسل، زیارت شریف نہ کی، شاید


 

 



[1] لباب المناسك مع ارشاد الساری باب زیارۃ سید المرسلین دارالکتاب العربی بیروت ص٣٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن